چند سال قبل وادی میں عدالت عالیہ کے حکم نامہ پر مادہ روسی سفیدوں کو کاٹنے کی مہم شروع کی گئی تھی اور بعد اذاں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی دی گئی تھی تاکہ مقررہ وقت پر مادہ روسی سفیدوں کی شاخ تراشی کیلئے اقدامات کئے جائیں تاہم صورتحال جوں کی توں ہے۔کورونا نہ ہونے کے باوجود آج بھی لوگ ماسک پہنے ہوئے نظر آتے ہیں بلکہ یوں کہا جائے جو لوگ کورونا کے ماحول میں ماسک پہننے کے عادی نہیں تھے ،وہ آج روئی کے گالوں کی وجہ سے ماسک پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں۔وادی بھر روسی سفیدوں کے درختوں سے نکلنے والی روئی کی وجہ سے شہریوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بلکہ یہ کہنا بیجا نہ ہوگا کہ روئی کے ان گالوں نے اہل وادی کے ناک میں دم کر رکھا ہے۔
معاشرتی ڈھانچہ تباہ،میل جول قصۂ پارینہ
03/03/2022انسان کے پیدا ہوتے ہی اس سے کئی رشتے وابستہ ہوجاتے ہیں۔ کوئی ماں کہلاتی ہے کوئی باپ، کوئی بہن تو کوئی بھائی، کوئی دادی تو کوئی دادا۔ اس طرح ڈھیروں رشتے اس سے منسلک ہوجاتے ہیں۔ رشتے ہماری زندگی میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔ ان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔رشتے اور مضبوط تعلقات خدا کی بہت بڑی نعمت ہے اور زندگی کا وہ سرمایہ ہے جس سے بڑھ کر اور کسی چیز کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔ یہ رشتے ہماری زندگی میں ایک اہم مقام رکھتے ہیں اور ان رشتوں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ ان رشتوں کے بغیر زندگی ویران اور بے رونق ہو جاتی ہے۔
اختلاف رائے جرم نہیں،اعتدال برقرار رکھیں
22/01/2022آج کی دنیا میں اظہار رائے اورا ختلا ف رائے بنیادی انسانی حقوق تصور کئے جاتے ہیں اور ان حقوق پر کسی طرح کا قدغن انسانی حقوق کی خلاف ورزی تصور کیا جاتا ہے لیکن یہ حق شروع سے ہی نزاع کا سبب بنا ہوا ہے۔ کسی معاشرے میں اختلاف رائے کا ہونا اس معاشرے میں زندہ انسانوں کے وجود کا ثبوت ہے۔ اختلاف رائے انسانی ذہن کے دریچوں کو کھولتا ہے اور اندازِفکر میں وسعت پیدا کرتا ہے۔ تاہم جہاں اختلاف رائے معاشرے کےلئے سود مند ہے وہیں آج کل کے معاشروں میں اختلاف رائے بگاڑ بھی پیدا کر رہا ہے اور اس کی سیدھی وجہ وہ رویئے ہیں جو کسی صورت میں بھی کسی دوسری رائے کو سننا پسند نہیں کرتے اور اپنی بات کی صداقت کو ثابت کرنے میں انتہاءپسندی کی حد تک چلے جاتے ہیں جو معاشرے کی اخلاقی فضا کو آلودہ کرتی ہے۔
اظہار رائے کی آزادی
11/01/2022نکتہ نظر بیان کریں ، کسی کی تذلیل نہیں
اظہارِ رائے کی آزادی انسان کا بنیادی اور اخلاقی حق ہے جس سے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یہ حق شعورکو پروان چڑھا کر بہت ساری گتھیوں کو سلجھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔اظہار رائے کی آزادی کا مطلب یہ ہے کہ ہرانسان تقریروتحریر میں آزاد ہے اورکسی بھی فکر، نظریہ، سوچ، عمل اورنظام کے بارے میں اپنا ایک خاص نکتہ نظر قائم کرسکتا ہے اورکسی بھی فکر، سوچ، نظریہ یا عمل کی حمایت کرکے اس کی ترویج کرسکتا ہے یا پھر تنقید کرنے سے اس کی اصلاح یا اس سے یکسر منحرف ہوجانے کا بھی حق رکھتا ہے۔
سوچ بدلیں زندگی خود بدل جائے گی
03/01/2022غور و فکر کرنا انسانوں کا خاص وصف ہے۔ دنیا میں ہزاروں معاملات ہیں جن پر انسان غور کر کے دنیا اور خود کو بدلنے کی سعی کر سکتا ہے۔ معمولی واقع اور بات سے متاثر ہو کر انسان میں مکمل بدلاﺅ آ سکتا ہے۔ دنیا کو بدلنے کی کوشش کرنا اتنا ضروری نہیں جتنا اپنے آپ کواور اپنی سوچ کو بدلنا ضروری ہے۔ خود کو بدلنے میں پختہ ارادہ اور مکمل حوصلہ لگتا ہے۔ انسان اور جانور میں ان کی حرکات و سکنات اور عادت و اطوار میں فرق نہ رہے تو وہ اشرف المخلوقات کے حقیقی منصب پر فائز نہیں رہ سکتا، وہ اس کا حقدار تب ہی ہے جب علامات واضح ہوں جو تفاوت کرسکے کہ انسان افضل ہے۔
Read the rest of this entry »