مرحوم وامق کے والد کا بیان قلمبند

مارچ 30, 2010

ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ

عدالت نے منگل کو وامق فاروق کے والد فاروق احمد وانی کا بیان سنا اور اسے قلمبند کیا۔یاد رہے کہ وامق قتل کیس کی گذشتہ سماعت کے دوران عدالت نے احکامات صادر کئے تھے کہ مرحوم وامق کے والدین کے بیانات قلمبند کئے جائیں کیونکہ گذشتہ سماعت کے دوران وامق کے والد فاروق احمد وانی نے اپنے وکلاء کی وساطت سے یہ درخواست دی تھی کہ وامق کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا کیس درج کیا جائے۔ Read the rest of this entry »


عدالتوں کا کام ٹھپ ،وکلاء کااحتجاجی مظاہرہ

مارچ 29, 2010

حملوں سے مرعوب نہیں ہونگے: بار ایسو سی ایشن

کشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے نائب صدر اور کشمیرپولیس کے ایک ضلعی سربراہ کے بھائی پر پولیس حملے کے خلاف سوموار کو وکلاء نے عدالت عالیہ سے لیکر تمام ذیلی عدالتوںکا بائیکاٹ کیا جس کے نتیجہ میں عدالتوں میں کام کاج ٹھپ ہوکر رہ گیااور بعد دوپہر وکلاء نے احتجاجی مارچ کیا۔ کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکلاء پر حملوں کو کشمیریوں کا منہ بند کرنے کی ایک سازش قرار دیتے ہوئے ریاستی حکومت کو خبردار کیا کہ” وکلاء پولیس یا فورسز کے حملوں سے مرعوب نہیں ہوسکتے بلکہ آزادی کے حصول تک جد وجہد کرتے رہیں گے”۔ Read the rest of this entry »


مرحوم جلیل اندرابی کی 14ویں برسی

مارچ 27, 2010

دانشور طبقے کو بار کی طرف سے مرحوم کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین

مرحوم ایڈوکیٹ جلیل اندرابی کی 14ویں برسی کے موقعے پر صدر کورٹ سرینگر میں منعقدہ ایک سمینار سے مرحوم ایڈوکیٹ کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے مقررین نے کشمیر کے دانشور طبقے پر زور دیا کہ وہ جموں کشمیر کی رواں جدو جہد آزادی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔مقررین نے کہا کہ دانشور طبقے پر اس نازک موڈ پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اپنی مظلوم قوم کو حصول مقصد تک تحریک کے تئیں باخبر کرتے رہیں۔ Read the rest of this entry »


پولیس کے خلاف کیس درج کیا جائے:لواحقین

مارچ 27, 2010

والدین کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں:عدالت
رعناواری کے معصوم طالب علم وامق فاروق کی ہلاکت میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف وامق کے لواحقین نے عرضی دائر کی کہ مذکورہ پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا کیس درج کیا جائے۔عدالت نے عرضی کا جائزہ لیکر معاملے کی نسبت وامق کے والدین کے بیانات ریکارڈ کرنے کے احکامات صادر کئے۔ Read the rest of this entry »


‘میں صرف پاپا کشتواڑی کو جانتاہوں’:گواہ

مارچ 23, 2010

علی محمد میر قتل کیس کے گواہوں کے بیانات پر جرح
متعدد قتل معاملات کے ملزم اور بدنام زمانہ سرکاری بندوق بردار پاپا کشتواڑی کے خلاف ایک کیس میں منگلوار عدالت میں دو گواہوں کے بیانات پرجرح کیا گیا۔اس موقعہ پر عدالت نے ملزم کی درخواست پر اسے اپنے گھروالوں سے بات کرنے کی اجازت دی جس کے بعد پاپا کشتواڑی نے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرینگر کی عدالت میں اپنے بیٹے اور بیوی کے ساتھ پانچ منٹ تک بات کی۔پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  سرینگرغوث اُلنساء کی عدالت میں کل سرکار نواز بندوق برادر غلام محمد لون عرف پاپا کشتواری ساکن متی پورہ اجس حال پانپور کی طرف سے نشاط کے ایک ٹھیکدار کی حراستی قتل کیس میں دو گواہوں کے بیانات پر جرح ہوا۔ Read the rest of this entry »


وادی سیلولر کمپنیوں کے لئے سونے کی کان

مارچ 19, 2010

ناقص خدمات کے لئے پوری فیس،صارفین کا استحصال بلا روک جاری

ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے صارفوں کی تعداد میں اضافہ کررہی موبائیل فون سروس کمپنیاں وادی کے صارفین کو پوری قیمت کے عوض ناقص خدمات فراہم کررہی ہیں ۔بھارت کی ان بڑی اور کثیر ملکی کمپنیوں کے سامنے ریاست جموں و کشمیر کے حکومتی ادارے بھی بے بس ہوگئے ہیں۔ Read the rest of this entry »


وادی میں غیر روایتی کھانوں کا رجحان فروغ پذیر

مارچ 16, 2010

وادی میں روایتی کشمیری وازہ وان کی جگہ فاسٹ فوڈ کا رواج روزبروز فروغ پارہا ہے۔ لوگوں کی ایک کثیر تعداد غیر روایتی پکوانوں کی جانب بڑی تیزی سے راغب ہورہی ہے۔ جس کے نتیجے میں یہاں فاسٹ فوڈ ریستورانوں کی تعدادمیں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ Read the rest of this entry »


%d bloggers like this: