گیلانی کی ریلی میں گرفتارشدگان جیل منتقل

پولیس نے جمعرات سید علی شاہ گیلانی کے جلوس میں شامل 12افراد کو گرفتار کرنے کے بعدسب جیل منتقل کیا ہے جبکہ جلوس کیلئے استعمال میں لائی گئی 5گاڑیاں بھی ضبط کی گئی ہیں۔گرفتار شدگان پردفعہ 107crpcاور 151نافذکیا گیاہے۔ واضح رہے کہ گ حریت کے چئیرمین سید علی شاہ گیلانی کی دلی سے واپسی پر جمعرات کو حیدرپورہ چوک سے بٹہ وارہ سرینگر تک ایک جلوس برآمد ہوا ۔ بٹہ وارہ چوک میں پولیس نے نہ صرف جلوس کو روک کر تتر بتر کردیا بلکہ پولیس نے کئی ایک نوجوانوں کا زد و کوب کرنے کے بعد درجنوں نوجوانوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی۔پولیس ذرائع نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے جمعرات کو گیلانی کے جلوس میں شامل 12افراد کو گرفتار کرلیا ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان کوامن و امان خراب کرنے ،جلوس نکالنے اورگڑبڑ پھیلانے کی پاداش میں دفعہ107crpcاور151کے تحت سب جیل بارہمولہ منتقل کیا گیا ۔پولیس نے جلوس کیلئے استعمال میں لائی گئی 4ٹاٹا گاڑیاں اور ایک ٹاٹا سومو کو بھی ضبط کیا ہے۔تحریک حریت ذرائع نے اطلاعات کو بتایا کہ ان کے دفتر کی سومو گاڑی زیر نمبر JK01E-8188پولیس نے ضبط کرلی ہے اور اس کا ڈرائیور حمیداللہ وانی ساکن مندورہ ترال کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ گ حریت ذرائع نے پولیس کی طرف سے گرفتاریوں کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی شاہ گیلانی کی قیادت میں جلوس بالکل پرامن تھا تاہم پولیس نے انتقام گیری کی پالیسی اپناکر اپنی روایت کو قائم رکھا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے بٹہ وارہ چوک میں سید علی گیلانی کے جلوس میں شامل کئی معصوم طلباء کی گرفتاری بھی عمل میں لائی تھی تاہم انہیں رات دیر گئے لواحقین کی انتھک کوششوں کے بعد پولیس نے رہا کردیا ہے۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: