‘کشمیرچھوڑدو ‘مہم کا آغاز

وادی میں مکمل ہڑتال،حریت (گ) کا کریک ڈاون جاری

حریت کانفرنس (گ) کے احتجاجی پروگرام کے پہلے روزجمعہ کو وادی میں مکمل اور ہمہ گیر ہڑتال سے زندگی کا پہیہ جام رہا ۔جنوبی کشمیر کے  اسلام آباد ، کولگام ، پانپورجبکہ شمالی کشمیر کے سوپوراوربارہمولہ میں پُر امن احتجاجی مظاہروں کے دوران تشدد بھڑکا اور بارہمولہ میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے ٹیر گیس شلنگ کی جسکے نتیجے میں نصف درجن افراد زخمی ہوئے۔اس دوران آزادی پسند لیڈران و کارکنان کے خلاف پولیس نے کریک ڈائون کا سلسلہ جاری رکھا۔پولیس نے تحریک حریت کے ایک کارکن کو گرفتار کر لیا جبکہ مسلم لیگ اور پیپلز فریڈم لیگ کے صدر دفتر پر بھی چھاپہ مارا۔ حریت کانفرنس (گ) کی طرف سے جاری کئے گئے احتجاجی کلینڈر کے پہلے روزجمعتہ البارک ‘کشمیر بندھ’ کی کال کے تحت وادی میں ہڑتال رہی ، تمام دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے جبکہ اسکولوں اور بینکو ں میںکام کام کا ج ٹھپ ہوکر رہ گیااور سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب رہا۔ انتظامیہ نے امکانی مظاہروں اور سنگبازی کے واقعات کو روکنے کیلئے پائین شہر میں فورسز کی بھاری تعداد کوتعینات کیا تھا۔ نمازجمعہ کے بعد پائین شہر کے نوہٹہ، راجوری کدل، نواب بازار، صراف کدل اور دیگر علاقوں میں ہلاکتوں، گرفتاریوں اور زیادتیوں کیخلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور اسی بیچ سنگباز بھی نمودار ہوئے تاہم اِکا دُکا جھڑپوں کو چھوڑ کر پائین شہر میں صورتحال پُر امن رہی۔ چنانچہ وادی کے کئی علاقوں میں نماز جمعہ کے موقعہ پر پُر امن احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔ سیر ہمدان کولگام میں نماز جمعہ کے بعد چوگل گام کے مقام پر لوگوں نے زیادتیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے شروع کئے اور دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوئی۔ اسی دوران اطلاعات کے مطابق جب یہ جلوس مین چوک پہنچا تو وہاں نوجوان نمودار ہوئے اور انہوں نے شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے پولیس پر سنگبازی شروع کی اور پولیس نے انہیںمنتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا ۔ ادھر اسلام آبادمیں جامع اہلحدیث سے نماز جمعہ کے بعد ایک جلوس نکالا گیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ جلوس میں شامل لوگ آزادی اور اسلام کے حق میں نعرہ باز ی کررہے تھے جسکے بعد یہ جلوس قصبے کے کئی علاقوں سے ہوتا ہوا پُر امن طور پر منتشر ہوا۔ اس دوران پانپور میںجمعہ کی صبح سنگباز نمودار ہوئے اور انہوں نے وہاںنقل و حرکت کرنے والی مسافر گاڑیوں پر پتھرائو شروع کیا جسکے نتیجے میں ایک مسافر بس پتھرائو کی زد میں آگئی اور اس کے شیشے چکنا چور ہوئے تاہم پتھرائو کے دوران کسی مسافر کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے جسکے فورا ً بعد پانپور علاقے میں دکانیں اور ٹرانسپورٹ آناً فاناً بند ہوگیا اور سڑکیں سنسان نظارہ پیش کرنے لگیں۔اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے سوپور میں مکمل ہڑتال رہی اور لوگوں نے ہلاکتوں کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔شمالی کشمیر کے بارہمولہ قصبے میں مکمل ہڑتال کے بیچ بعدِنمازجمعہ لوگوں کا ایک بہت بڑا جلوس نکلا جس میں شامل لوگ آزادی اور اسلام کے حق میںاور گرفتاریوں وہلاکتوں کیخلاف نعرہ بازی کررہے تھے۔ قصبے میں نوجوانوں کی ٹولیاں نصف درجن علاقوں میں آناً فاناً پھیل گئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے پولیس اور فورسز پر پتھرائو شروع کیا۔ چنانچہ سیمنٹ پل، شیری بارہمولہ ، مین چوک بارہمولہ، بس اڈہ اور دیگر علاقوں میں پھیلنے والے سنگباز فورسز اور پولیس اہلکاروں پرٹوٹ پڑے اورپولیس نے انہیں منتشر کرنے کیلئے ان پر ٹیر گیس شلنگ کی جسکے نتیجے میں حالات کشیدہ ہوگئے اور جھڑپوں میں دیر گئے تک ایک درجن افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ شمالی کشمیرکے کپوارہ اور ہندوارہ میں بھی مکمل ہڑتال کی اطلاع ہے ۔ ادھروادی کے دیگر اضلاع گاندربل ، شوپیان ، بڈگام ، پلوامہ میں بھی مکمل ہڑتال کی اطلاع موصول ہوئی اور نماز جمعہ کے بعد پُر امن مظاہروں کا سلسلہ جاری تھا۔ واضح رہے جمعتہ المبارک کو حریت کانفرنس (گ)کے احتجاجی کلینڈر کا پہلا دن تھا۔جموں و کشمیر پولیس کشمیر رینج کے آئی جی فاروق احمد نے  وادی میں مجموعی طور صورتحال کو پرامن قرار دیا۔اس دوران آزادی پسند لیڈران اور کارکنان کے خلاف کریک ڈائون کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے وسطی کشمیر کے چاڈورہ علاقے میں تحریک حریت کے تحصیل صدر محمد مقبول گنائی کو گرفتار کر لیا جبکہ پولیس نے سید امتیاز حیدر ، فاروق احمدغوط پوری، غلام محمد وسیم، محمد یاسین عطائی ،نثار احمد کے علاوہ محمد الطاف شاہ اور غلام نبی ملک کوگرفتار کرنے کیلئے ان کے گھروں پر چھاپے مارے تاہم وہ اپنے گھروں میں موجود نہیں تھے۔ اس کے علاوہ پولیس نے رات کے دوران حریت کانفرنس(گ) کے صدر دفتر واقع راج باغ، پیپلز فریڈم لیگ اور مسلم لیگ کے ساتھ ساتھ دیگر آزادی پسند جماعتوں کے دفاتر پر بھی چھاپے مارے ۔(مشمولات کشمیر نیوز ایجنسی)

Advertisements

3 Responses to ‘کشمیرچھوڑدو ‘مہم کا آغاز

  1. آج ميں نے اس تحرير سے اقتباس لکھ کر اس کا ربط بھی ديا ہے مگر يہاں اس کا ثبوت نہيں مل رہا ۔ آپ اپنے بلاگ ميں متعلقہ آپشن فعال کيجئے

  2. imtiyazkhan نے کہا:

    اسلام علیکم ۔دوست حوصلہ افزائی کا شکریہ۔آپکا مسئلہ سمجھنے سے قاصر ہوں ۔مہربانی کرکے مسئلے کا خلاصہ کریں ۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: