کشمیر :موت کا رقص جاری

دوشیزہ جاں بحق ،مزید 3نوجوان اسپتال میں دم توڑ بیٹھے
وادی میں مسلسل آٹھویں روز بھی شہر و دیہات میں انتظامیہ نے اتوار کو سخت ترین ناکہ بندی اور کرفیو کانفاذ عمل میں لا کر لوگوں کو گھروں میں محصور رکھا۔ اس دوران اسلام آباد، پلوامہ اور پٹن میں گذشتہ روز فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوئے3نوجوان اسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعدزخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے جبکہ سوپور قصبے میں فورسز کی اندھا دھند فائرنگ میں ایک دوشیزہ جاں بحق ہوگئی۔ بارہمولہ میں فورسزنے شبانہ احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پیلٹ گن کا استعمال کرتے ہوئے 9افراد کو شدید زخمی کر دیا جبکہ سوئیبگ بڈگام میں فورسز اہلکاروں نے بلا امتیاز عمر و جنس لوگوں کی زبردست مار پیٹ کی اور متحدہ جہاد کونسل کے چیرمین سید صلاح الدین کے رہائشی مکان پر دھاوا بول دیا۔دریں اثناء وادی میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور فورسز نے شمال و جنوب میں نائب تحصیلدار سمیت 40 نوجوانوں کو پابند سلاسل کردیا۔اس طرح 11جون سے لیکر آج تک فورسز فائرنگ کے نتیجے میں 3خواتین اور درجنوں کمسن بچوں سمیت108افراد جاں بحق کئے گئے ۔
اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق18 سے ستمبر کو فورسز اہلکاروں کی طرف سے احتجاجی جلوس پر فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد موقعے پر ہی جاں بحق ہوئے تھے جبکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے زونل صدر بلال احمد نجار ساکن کھنہ بل اسلام آباد شدید زخمی ہوگیا تھا۔ چنانچہ بلال کو فوری طور پر علاج و معالجہ کی غرض سے پہلے افضل بیگ میموریل اسپتال اور بعد میں صدر اسپتال سرینگرمنتقل کیا تھا۔ صدر اسپتال میں ڈاکٹروں نے اگر چہ مذکورہ نوجوان کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم رات کے قریب12بجے بلال احمد نجار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا۔بلال پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ( پی ایچ ای) میں ڈیلی ویجر تعینات تھا ۔ اس طرح تاپر پٹن میں 17ستمبر کو فورسز فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوا26سالہ گلکار محمد امین گنائی صدر اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا ۔ لتر پلوامہ میں بھی فورسز فائرنگ کی زد میںآکر زخمی ہونے والا شبیراحمد ڈار نامی ایک اور نوجوان بھی صدر اسپتال میں کئی روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جاں بحق ہوگیا۔سوپور قصبہ میں عینی شاہدین کے مطابق فورسز اہلکار شام کے وقت واڈورہ کیمپ کی طرف جارہے تھے کہ اس دوران سڑک پر کئی افراد بیٹھے ہوئے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق فورسز اہلکاروں نے بلا کسی اشتعال کے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مبینہ اختر دختر ڈاکٹر غلام احمد وانی ساکن نٹی پورہ سوپور گولی کا شکار ہوئی ۔مبینہ کو صدر اسپتال سرینگر پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس طرح 11جون سے لیکر آج تک فورسز فائرنگ کے نتیجے میں 3خواتین اور درجنوں کمسن بچوں سمیت107افراد جاں بحق کئے گئے ۔ادھر بارہمولہ سے اطلاع ہے کہ اتوار کو اگر چہ مجموعی طور پر صورتحال قدرے بہتر رہی تاہم گذشتہ شب فورسز اہلکاروں نے اس وقت پلٹ گن کا استعمال کرتے ہوئے 9افراد کو شدید زخمی کر دیا جب سینکڑوں مردوزن آزادی اور اسلام کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔زخمیوں کو فوری طور پر علاج و معالجہ کی غرض سے نزدیکی اسپتال پہنچایا ۔چنانچہ زخمی نوجوانوں کا علاج و معالجہ کرانے کے بعد جونہی عملہ گھر کی طرف لوٹ رہے تھے تو فورسز اہلکاروں نے ان کی اندھا دھند مار پیٹ کی جس کی وجہ سے کئی افراد زخمی ہوئے۔

Advertisements

5 Responses to کشمیر :موت کا رقص جاری

  1. جاویداقبال نے کہا:

    السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ
    بھائی اپنی تحاریر کافونٹ بڑھائیں کیونکہ بہت باریک لفظ نظرآتے ہیں اورپڑھنےمیںمشکل ہوتی ہے۔واقعی کشمیرکی آزادی کب ہوگی۔ پاکستان حکومت نےبھی اس موضوع پرکچھ کہناچھوڑدیاہےاوراکثردکانوں پریہ لکھاہواہےکہ کشمیرکی آزادی تک ادھاربندہےاس کوآپ کس کھاتہ میں لیں گے۔ دراصل بات یہی ہےکہ ہم لوگوں نےان کاساتھ چھوڑالیکن وہ پھربھی اپنی آزادی کےلئےاتنےہی پرامیدہیں جتنےکہ پہلےتھے۔ اللہ تعالی سےدلی دعاہےکہ کشمیرکوآزادکردے۔ آمین ثم آمین
    لیکن اس کےلئےہمیں اپنےکشمیری بھائیوں کی پہلےکی طرح اخلاقی مددکرنی ہوگی انشاء اللہ

    والسلام
    جاویداقبال

  2. کاسف نصیر نے کہا:

    کشمیر کے موضوع پر تبصرے موجود نہ ہونا اس طرف اشارہ کرتا ہے کہ پاکستان میں کشمیر کی صورت حال کے حوالے سے شدید لاعلمی اور بے حسی موجود ہے۔

  3. کاسف نصیر نے کہا:

    دیکھنا یہ ہے کشمیری قیادت اس مسلئے کو کس طرح سے عالمی برادری کے سامنے رکھتی ہے اور بھارت پر دباو میں اضافہ کرتی ہے

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: