شمالی کشمیر کا طالب علم جاں بحق

11جون سے110عام شہری جاں بحق

وادی میں 11جون سے ہوئی ہلاکتوں میں سنیچر کو ایک اور زخمی طالب علم کے جاں بحق ہونے کے ساتھ ہی گذشتہ تین ماہ کے دوران فورسز کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والوں عام شہریوں کی تعداد110ہوگئی۔شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ کے پتوکھاہ نامی علاقے میں جمعرات16ستمبر کو فوج کی فائرنگ سے گیارہویںجماعت کا طالب علم شدید زخمی ہوگیا تھا۔17 روز تک صورہ اسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بالآخر زندگی کی جنگ ہار گیا۔
16ستمبر کو وادی کو نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے سرینگر مظفر آباد شاہراہ پر احتجاجی جلوس نکالا۔عینی شاہدین کے مطابق اس موقعہ پر فوج کی راشٹریہ ر ائفلز سے وابستہ اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3نوجوان زخمی ہو گئے ۔زخمیوں میں شامل 17سالہ طالب علم عمر سلیمان شیخ ساکن نارجی پتو کھاہ ٹانگ میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوا ۔مقامی لوگوں کے مطابق فوج نے عمر کو بر وقت اسپتال منتقل کرنے  سے روکاجس کے نتیجے میںاس کے جسم سے کافی مقدار میں خون بہہ گیا ۔عمر کو صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ سرینگر میں داخل کیا گیا جہاں وہ یکم اور2اکتوبر کی درمیانی رات زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ۔صورہ انسٹی چیوٹ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر امین تابش نے بتایا کہ عمر کی دائیں ٹانگ میں گھٹنے کے پیچھے گولی لگنے سے اُس کی رگوں کو زبردست نقصان پہنچا تھا ۔واضح رہے کہ عمر سلیمان کے جاں بحق ہونے کے بعد وادی میں 11جون سے جاری احتجاجی لہر کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 110پہنچ گئی جن میں کئی خواتین اور کمسن بچے بھی شامل ہیں ۔عمر سلیمان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول پتوکھاہ میں گیارہویں جماعت میں زیر تعلیم تھا اور اسکا والدمحمد سلیمان عسکریت سے وابستہ تھا۔محمد سلیمان اس وقت ایک جھڑپ میں مارا گیا تھا جب عمر کی عمرمحض دو سال تھی۔

Advertisements

One Response to شمالی کشمیر کا طالب علم جاں بحق

  1. کاسف نصیر نے کہا:

    انااللہ وانا اللہ راجیعون
    میری دلی ہمددیاں کشمیروں کے ساتھ ہیں۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: