کشمیر: 55سالہ شہری جاں بحق

11جون سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد111
وادی میں13دن کے وقفے کے بعدجمعہ کو جنوبی کشمیرکے پانپور قصبے میں ایک 55سالہ شہری جاں بحق ہوگیا۔غلام نبی میر نامی شہری7اکتوبر کو فورسز کے ہاتھوں شدید زدو کوب کے نتیجے میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ ایک ہفتے تک زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔اس طرح11جون سے وادی میں پولیس اور فورسز کارروائیوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد111ہوگئی ۔
اطلاعات کے مطابق جنوبی قصبہ پانپور کے نمبلہ بل میں غلام نبی میر ساکن کدلہ بل اس وقت شدید زخمی ہوگئے تھے جب 7اکتوبر کی شام عینی شاہدین کے مطابق فورسز اہلکاروں نے بلا اشتعال سڑک پر کھڑے نصف درجن افراد کا شدید زدوکوب کیا۔زخمیوں میںشامل 55سالہ شہری غلام نبی میر کی اس قدر مارپیٹ کی گئی کہ وہ بیہوش ہوگیا اور اسے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مذکورہ شہری کو لاٹھیوں اور بندوق کی بٹھوں سے بری طرح سے مارا گیا جس کی وجہ سے اسکے سر میں شدید چوٹ آئی اور کافی مقدار میں خون بہہ گیا۔ ایک ہفتے تک نازک حالت میں زیر علاج رہنے کے بعد غلام نبی میربالآخر زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔اسپتال ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ مذکورہ شہری کے سر میں گہری چوٹ آئی تھی۔اسپتال ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شدید مار پیٹ کے نتیجے میںغلام نبی کے دماغ کو شدید چوٹ لگی تھی ۔اس سلسلے میں پولیس میڈیا سینٹر کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ غلام نبی میر کے گھروالوں کے مطابق نمبلہ بل پانپور میں نامعلوم فورسز نے اسکی شدید مارپیٹ کی جس کے بعد اسے صورہ اسپتال لے جایا گیا اور گذشتہ شب وہ دم توڑ بیٹھا۔ معلوم ہوا ہے کہ غلام نبی محکمہ ہینڈلوم کے سرینگر سٹور میں بحیثیت ملازم تعینات تھا اور وہ اپنے پیچھے 4کنواری بیٹیوں اور دماغی طور معذور ایک 18سالہ بیٹے کو چھوڑ گیا ۔اس طرح مذکورہ شہری کا کنبہ مکمل طور بے سہارا ہوگیا ہے ۔پولیس کے مطابق اس سلسلے میں مرحوم شہری کے رشتہ داروں کی شکایت پر نامعلوم فورسز کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر177/2010زیر دفعہ307آر پی سی کے تحت درج کیاگیا ہے۔ نماز فجر کے موقعہ پر جب غلام نبی کی موت کی خبر علاقہ میں پھیلی تو اسی اثناء میںپانپور قصبہ میں کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا گیا تاہم لوگوں کی ایک بڑی تعدادوہاں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی اور صبح دس بجے کے قریب خانقاہ کے احاطے میں انکی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: