کشمیری طالب علموں کی معطلی

مارچ 10, 2014

جگ ہنسائی ہوئی اس کوتاہ بینی پر
ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان اوربھارت کے درمیان دو مارچ کو کھیلے گئے ایک میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر خوشی ظاہر کرنے کی پاداش میں اترپردیش کے میرٹھ شہر کی سوامی ویویک آنند سبھارتی یونیورسٹی نے 67کشمیری طلبہ کو یونیورسٹی سے معطل کردیا ۔ اتنا ہی نہیں بلکہ یونیورسٹی حکام کی شکایت پر میرٹھ پولیس نے کشمیری طلبہ کے خلاف باضابطہ طور پر ایف آئی آر درج کی جس میں تمام 67طلبہ پر انڈین پینل کورٹ کی دفعات ( A 124 (ملک سے بغاوت یا غداری کرنے)،(A) 153 (مختلف گروپوں کے درمیان دشمنی کو ہوا دینے) اور (427)(شرانگیزی )کے تحت الزامات عائد کئے گئے ہیں۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق بعض طلبہ نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے جبکہ کشمیری طلبہ کا کہنا ہے کہ غیر کشمیری طلبہ نے جشن منانے پر ان کی مار پیٹ کی۔ Read the rest of this entry »


%d bloggers like this: