الیکشن 2014۔۔۔نیشنل کانفرنس کی حتمی فہرست جاری

Omer Abdullahنیشنل کانفرنس نے اسمبلی انتخابات 2014 کے لئے امیدواروں کی نامزدگی کے حوالے سے طویل عرصے تک جاری کشمکش اور تذبذب کی کیفیت کا جمعہ کو اس وقت خاتمہ کیا جب حیران کن طور پر نہ صرف وزیر اعلی امیدوار عمر عبداللہ کو گاندربل کی نشست سے دستبردار ہونا پڑا بلکہ پہلی بار این سی کے کسی وزیر اعلی امیدوار کو دو جگہوں سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔پارٹی نے اب تک ریاست کی 87اسمبلی حلقوں میں سے 84نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔جمعہ کو 22امیدواروں کا اعلان کیا گیا جبکہ اس سے قبل 62امیدواروں کی نامزدگی عمل میں لائی گئی تھی۔کل نامزد کئے گئے امیدواروں میں سے 15کا تعلق وادی کشمیر سے جبکہ 7کا تعلق جموں خطے سے ہے۔کارگزار صدر عمر عبداللہ کی صدارت میں ہوئے پارلیمانی بورڈ اجلاس، جوسات گھنٹے تک چلا،میں ان کے علاوہ عبدالرحیم راتھر، علی محمد ساگر، میاں الطاف،محمد اکبر لون،اجے سدھوترہ،ناصر اسلم وانی اور دیوندر رانا شامل تھے، میں22 ناموں کو منظوری دی گئی۔عمر عبداللہ، جو پارٹی کے کارگزار صدر بھی ہیں، کی صدارت میں پاریمانی بورڈ اجلاس کے دوران کافی مشاورت ہوئی کیونکہ گاندربل سمیت کئی حلقے پارٹی کے لئے باعث نزاع بن گئے تھے جہاں ایک سے زائد امدوار دعویدار تھے۔پارٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اب گاندربل میں اشفاق جبار پارٹی کا امیدوار ہوگا۔ان کا مقابلہ پی ڈی پی کے قاضی محمد افضل سے ہوگا۔واضح رہے کہ اشفاق جبار نے گذشتہ سال ہی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔پارٹی پارلیمانی بورڈ کی طرف سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق سینئر لیڈر محمد سعید آخون کو ایک مرتبہ پھر سرینگر کے حلقہ انتخاب حضرت بل سے آزمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں سے سال2008میں ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال منتخب ہوئے تھے۔اب کی بار ڈاکٹر کمال کوبارہمولہ کے حلقہ انتخاب گلمرگ سے منڈیٹ دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ممبر پارلیمنٹ غلام نبی رتن پوری کو حلقہ انتخاب پلوامہ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ بورڈ نے وادی کشمیر کے جن دیگر حلقوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا، ان میں علی محمد ڈار کو چاڈورہ، آغا سعید محمود کو پٹن، پیر آفاق کو جڈی بل، ڈاکٹر محبوب بیگ کو اننت ناگ، شیخ محمد رفیع کو شوپیان، محمد اشرف گنائی کو سوپور، کفیل الرحمان کو کرناہ، محمد عبداللہ وانی کو بانڈی پورہ اورولی محمد کو لنگیٹ اسمبلی نشست سے پارٹی امیدوار کی حیثیت سے نامزد کیا گیا ہے۔این سی پارلیمانی بورڈ نے جموں خطے کی 7نشستوں کیلئے بھی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ان میں راجوری کیلئے مرزا عبدالرشید، بھدرواہ کیلئے ڈاکٹر ریاض بھدرواہی، چننی کیلئے سنسار چند، اندروال سے چودھری سلام الدین ، گاندھی نگر سے سریندر سنگھ بنٹی اور چھمب سے شکتی بالااور گول ارناس سے شمشاد شان شامل ہیں۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: