بھاجپا کی الیکشن مہم کا آغاز 10 نومبر سے ہوگا

جموں کشمیر میں’مشن44‘ کو عملی جامہ پہنانے کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے 87رکنی بارہویں قانون ساز اسمبلی کے آئندہ انتخابات کیلئے 45امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کی ہے جس میں جموں سے32 ،کشمیر سے 11اورلداخ سے 2سیٹیں شامل ہیں ۔پارٹی نے تاہم حیران کن طور پر موجودہ 11ممبران اسمبلی میں سے 8کو ڈراپ کر کے 14مسلم امیدواروں کو منڈیٹ دیا ہے۔مسلم امیدواروں میں اشفاق الرحمان پوسوال کرناہ،نذیر احمد رعنا کنگن،حکیم مسعود حضرتبل،حنا بٹ امیراکدل،مشتاق نورآبادی نورآباد،غلام نبی ڈار ہوم شالی بگ،فیاض احمد بٹ دیوسر،صوفی یوسف پہلگام، طارق کین اندروال، شوکت ڈیگ بانیہال،طالب حسین راجوری، عبدالغنی کھولی کالاکوٹ، تاج محمد خان سرنکوٹ اور مینڈھر سے ذوالفقار علی پٹھان شامل ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی از خودریاستی اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ نریندر مودی اس مہم کے دوران ریاست کے مختلف علاقوں میں کم ازکم8الیکشن ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ ریاست میں اسمبلی انتخابات کے لئے بھاجپا کی انتخابی مہم آئندہ ہفتے شروع ہوگی اور اس مہم میں پارٹی صدر امیت شاہ اور راجناتھ سنگھ سمیت کئی سرکردہ لیڈران بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ریاست میں بھاجپا کی باضابطہ انتخابی مہم ممکنہ طور10نومبر کو شروع ہوگی اور اس سلسلے میں عوامی ریلیوں کے لئے تاریخوں کا تعین عمل میں لانا ابھی باقی ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینٹرل الیکشن کمیٹی نے نئی دلی میں جموں کشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے امیدواروں کی نامزدگی کے حوالے سے غور وخوض کیا اور امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دی۔ کمیٹی کی صدارت پارٹی کے قومی صدر امیت شاہ کررہے تھے۔ میٹنگ میں وزیر اعظم ہند نریندر مودی اور وزیر دفاع ارون جیٹلی نے بھی شرکت کی۔ پارٹی نے امیدواروں کی پہلی فہرست کیلئے 45حلقہ انتخاب میں اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔پارٹی نے حیران کن طور پر موجودہ 11ممبران اسمبلی میں سے 8امیدواروں کو ڈراپ کردیا۔ جن میں اشوک کھجوریہ ، چمن لعل گپتا ، بلدیو راج شرما ، ماسٹر لعل چند ، جگدیش راج سپولیہ ، درگا داس ، گرو رام بھگت اور بھارت بھوشن شامل ہیں۔موجودہ 2ممبران اسمبلی چودھری شیام لعل اور چودھری سکھ نندن کو پارٹی کی جانب سے حلقہ انتخاب سچیت گڑھ اور مڈ سے منڈیٹ حاصل ہواہے۔ بی جے پی کی جانب سے مشن+ 44کو کامیاب بنانے کیلئے اب کی بار 14مسلم امیدوارں کو بھی پارٹی کی جانب سے اپنی سیاسی قسمت آزمائی کا موقعہ دیاگیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے کشمیر میں واحد الیکشن لڑنے والی خاتون امیدوار حنا بٹ حلقہ انتخاب امیرا کدل سے اپنی قسمت آزامائی کریں گی جبکہ حکیم مسعود کو حضرتبل اور صوفی یوسف کو پہلگام نشست سے الیکشن لڑنے کیلئے پارٹی نے منڈیٹ دیا ہے۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: