الیکشن2014۔۔۔کانگریس کی دوسری فہرست جاری

جموں و کشمیرمیں اسمبلی انتخابات 2014 قریب آنے کے ساتھ ہی پردیش کانگریس کمیٹی نے 69نامزد امیدواروں پر مشتمل دوسری فہرست جاری کردی ہے۔ ان میں موجودہ ممبر اسمبلی تاج محی الدین، پیرزادہ محمد سعید، غلام احمد میر، تارا چند،رمن بھلا، شیام لال شرما، اعجاز احمد خان اورشبیر احمد خان شامل ہیں۔واضح رہے کہ پارٹی نے 15امیدواروں پر مشتمل ایک فہرست اس سے قبل جاری کی ہے۔ لسٹ اجراء ہونے کے ساتھ ہی سینئر کانگریس لیڈر شیام لال شرما کے بارے میں گشت کررہی یہ افواہ کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوجائیں گے ،غلط ثابت ہوگئی۔شیام لال شرما کے بارے میں یہ افواہیں اُس وقت سے گشت کررہی تھیں ،جب اُس نے سوال اُٹھایا تھا کہ ریاست کا ہندو وزیراعلیٰ کیوں نہیں بن سکتا۔شرما کو حلقہ انتخاب اکھنور سے پارٹی نے نامزد کیا ہے۔ اس دوران پارٹی نے کئی نئے چہروں کوبھی اس دفعہ منڈیٹ دیا ہے اُن میں پی سی سی صدر پروفیسر سیف الدین سوز کے فرزند اورپارٹی کے قومی ترجمان سلمان انیس سوز قابل ذکر ہیں۔وہ حلقہ انتخاب بارہمولہ سے قسمت آزمائیں گے ۔پارٹی نے وادی سے جن دیگر نئے چہروں کو میدان میں اتارا ہے اْن میں شوپیان کے نوجوان لیڈر مشتاق احمد کھانڈے ، غلام محمد میر (ترال)، فیاض احمد ڈار(راجپورہ)، معروف احمد وانی (وچی)، منظور احمد زرگر(نورا?باد)اور ہلال احمد شاہ (اننت ناگ) شامل ہیں۔ پارٹی ترجمان کے مطابق موجودہ اسمبلی ممبران میں سے تارا چند پھرچھمپ سے ہی اپنی قسمت آزمائی کریں گے جبکہ رمن بھلا گاندھی نگر ،تاج محی الدین اوڑی، پیرزادہ سعید کوکرناگ اورجی اے میر ڈورو سے انتخاب لڑیں گے۔ پارٹی نے کشمیری پنڈت رمن متو کو حلقہ انتخاب حبہ کدل سے منڈیٹ دیا ہے ،جہاں بھاجپا نے بھی کشمیری پنڈت موتی کول کومندیٹ دیا ہے۔ سونہ وار حلقہ انتخاب سے کانگریس نے کشمیری پنڈت خاتون کھیم لتا وکھلو کو منڈیٹ دیا ہے ۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ بیروہ حلقہ انتخاب کے علاوہ سونہ وار سے بھی اپنی قسمت آزمائی کررہے ہیں۔ اس طرح کانگریس نے صوبہ کشمیر سے40 امیدواروں کو نامزد کیا ہے جبکہ جموں صوبے سے 29امیدوار وں کی نامزدگی کا اعلان کیا ہے۔ کشمیر سے اسمبلی انتخاب لڑنے والوں میں تاج محی الدین (اوڑی)،جی اے میر(ڈورو)، پیرزادہ محمد سعید(کوکرناگ)، شعیب نبی لون (سنگرامہ)، سلمان انیس سوز(بارہمولہ)، مشتاق احمد کھانڈے (شوپیان)، اصغر خان(کرناہ)، غلام رسول ملک(کپواہ)، حاجی فاروق احمد میر (لولاب)، محمد یاسین بٹ (ہندوارہ)، بشیر احمد وانی(لنگیٹ)، عبد الغنی وکیل(رفیع آباد)،حاجی عبدالرشید ڈار(سوپور)،شیخ ریاض احمد (پٹن)، سعید احمد (حضرتبل)، شمیم رعنا (جڈی بل)، امتیاز احمد خان(عیدگاہ)،محمدیعقوب وکیل (خانیار)، رمن متو(حبہ کدل)، عامر سول (امیرا کدل)، کھیل لتا وکھلو (سونہ وار)، عبدالحمید راتھر (بٹہ مالو)، ماسٹر محمد مقبول(چاڈورہ)،غلام حسن گیلانی (بڈگام)، نذیر احمد خان(بیروہ)، عبدالغنی نسیم (خانصاحب)، زاہد حسین جان (چرار شریف)، غلام محمد میر (ترال)، محمد انور بٹ(پانپور)، بشیر احمد ماگرے (پلوامہ)، فیاض احمد ڈار(راجپورہ)، معروف احمد وانی (وچی)، منظور احمد زرگر(نورآباد)، پیر نظام الدین (کولگام)، عنایت اللہ راتھر(ہوم شالی بگ)، ہلال احمد شاہ (اننت ناگ)،محمد امین بٹ (دیوسر)، گلزار احمد وانی (شانگس)، منظور احمد گنائی(بجبہاڑہ) اور پہلگام سے عرفان احمد بٹ شامل ہیں۔صوبہ جموں سے جن امیدواروں کی نامزدگی کا اعلان کیا گیا ہے ،اُن میں شیام لال شرما (اکھنور)،تارا چند (چھمب)، آر ایس چب (آر ایس پورہ)،شبیر احمد خان(راجوری)،ممتاز احمد خان (گلبرگ)،جگل کشور (ریاسی)، اعجاز احمد خان (گول ارناس)، اشوک گپتا(اُدھمپور)، کشن لال بھگت(چھنی)، ونود کھجوریہ (رام نگر)، رجنیش شرما (بنی)، جیتندر بابو سنگھ (کھٹوعہ)، منوہر لال شرما (بلاور)،گرداری لال چھلوترہ(ہیرانگر) ، سبہاش بھگت (سامبا)،ایس منجیت سنگھ(وجے پور)،شیو دیو سنگھ(نگروٹہ)، رمن بھلا (گاندھی نگر)، وکرم ملہوترہ (جموں ایسٹ)، گلچین سنگھ چاڑک (بشناہ)، سمن بھگت (آر ایس پورہ)، بلوان سنگھ(مڑ)، ملا رام (رائے پور دُمانا)، رویندر شرما (نوشہرہ)،محمد اقبال ملک (درہال)، اشوک شرما (کالا کوٹ)، چودھری اکرم(سورنکوٹ)، مرتضیٰ خان (مینڈھر) اور پونچھ حویلی سے بشیر ناز شامل ہیں۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: