ڈلگیٹ میں دو افراد لقمۂ اجل،سی آر پی ایف کی جپسی نذر آتش

ڈلگیٹ میں سنیچر کی شام اُس وقت حالات کشیدہ ہوگئے  اور مشتعل لوگوں نے سی آر پی ایف کی ایک جپسی نذر آتش کردی جب ایک جپسی، ایک سوئفٹ گاڑی اور ایک موٹر سائیکل سوار کے مابین ٹکر ہوئی جس میں موٹر سائیکل سوا رایک راہ گیر لقمہ اجل بن گئے۔ پولیس نے جپسی اور سوئفٹ ڈرائیور وں کو گرفتار کر کے کیس رجسٹر کرلیا۔سنیچر کی شام نشاط روڈ پر گگری بل نہرو پارک کے نزدیک سی آر پی ایف118بٹالین کی ایک جپسی زیر نمبرHR55C/3669 ، جو تیز رفتاری کیساتھ جارہی تھی، تو اس دوران جپسی، موٹر سائیکل زیر نمبرJK01W/644 اور ایک سوئفٹ گاڑی زیر نمبرJK01N/7878 ، جسے ایک خاتوں چلارہی تھی کے مابین ٹکر ہوئی۔شدید ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد اشرف حافظ ولد محمد سلطان حافظ ساکن برین نشاط اور ایک دس سالہ کمسن ندیم احمد ولد سرتاج احمد چاپری ساکن ڈلگیٹ شدید طور پر زخمی ہوئے ، جنہیں فوری طور پر اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے۔واقعہ کے فوراً بعد وہاں ٹریفک میں خلل پڑا اور لوگ مشتعل ہوئے۔مظاہرین نے سی آر پی ایف کے خلاف نعرے بازی کی اور جب حالات کشیدہ ہوئے تو مظاہرین نے سی آر پی ایف کی جپسی کو نذر آتش کیا۔اس موقعہ پر پولیس نے مداخلت کرنے کی کوشش کی تو مظاہرین نے ان پر پتھرائو کیا جس کے بعد وہاں پُرتشدد مظاہرے ہوئے۔فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی۔جو شام گئے تک جاری تھی۔پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلیوارڈ روڈ پر ایک سوئفٹ گاڑی زیر نمبرJK01N/7878، سی آر پی ایف کی جپسی زیر نمبرHR55C/3669  اورایک بائک زیر نمبرJK01W/644 کے درمیان حادثہ ہوگیا جس کے نتیجے میں محمد اشرف حافظ ولد محمد سلطان حافظ ساکن برین نشاط اورایک راہ گیر ندیم احمد چاپری لقمہ اجل بن گئے۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس زیر نمبر178زیر دفعہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے اور سوئفٹ چلانے والی خاتون اورجپسی کے ڈرائیور گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: