این سی اور پی ڈی پی کا منشور کہیں نہیں

اسمبلی الیکشن 2014کا پہلا مرحلہ آج منعقد ہورہا ہے لیکن ریاست کی اہم سیاسی جماعتوں کی طرف سے انتخابی منشور ابھی تک جاری نہیں کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے کے دوران سیاسی جماعتوں کی انتخابی سرگرمیاں عروج پرتھیں تاہم اقتدار میں آنے کے بعد کس جماعت کا ردعمل کیسا رہے گا ، حکمت عملی کیسی رہے گی ، عوام کے توقعات کا کیا ہوگااورمسائل کس طرح حل کئے جائیں گے ،ان سارے سوالات کا تشفی بخش جواب سیاسی جماعتوں کے انتخابی منشورمیں ہی پایا جاتا ہے ۔واضح رہے کہ پہلے مرحلے کے دوران سبھی سیاسی جماعتوں نے اپنی اپنی انتخابی مہم کے دوران تعمیر وترقی، خوشحالی اور بے روزگاری دور کرنے کے دعویٰ تو کئے تاہم انتخابی مہم کے آخری دن تک منشور جاری نہ کرپائے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ریاست کی سب سے اہم سیاسی جماعتیں ہیں تاہم دونوں جماعتیں عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو منشورکی صورت میں پیش نہیں کرپائیں ۔منشور جاری نہ کرنے کی وجہ سے عوام میں چہ میگوئیاں ہورہی ہیں کہ جو جماعت انتخاب سے قبل اپنا منشور جاری نہیں کرپائے گی ،اُن سے کس طرح توقعات وابستہ کئے جاسکتے ہیں۔نیشنل کانفرنس ترجمان جنید عازم متو اس سلسلے میں کہتے ہیں کہ انہیں منشور کی کاپیاں چھاپنے میں دیر لگ گئی جس کی وجہ سے وقت پر عوام کے سامنے نہیں لایا جاسکا۔انہوں نے کہا ’’ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ آج ہی منشور جاری کریں لیکن ماہرین نے روک لیا۔متو کے مطابق اب ان کی پارٹی بدھ کو اپنا منشور جاری کرے گی۔واضح رہے کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے اتوار کومنشور جاری کرنے کے سلسلے میں ایک پروگرام ترتیب دیا تھا جسے آخری لمحات میں منسوخ کیا گیا۔پی ڈی پی ترجمان اعلیٰ نعیم اختر اس ضمن میں کہتے ہیں کہ انہوں نے اتوار کو ہی منشور جاری کرنے کا پروگرام بنایا تھا تاہم قانونی اڑچنوں کی وجہ سے ایسا نہیں ہوسکا۔انہوں نے کہا ’’ہم نے سنا تھا کہ پولنگ سے48گھنٹہ قبل منشور جاری کرنے پر پابندی ہے ،جس کی وجہ سے ہم اِسے جاری نہیں کرسکے ‘‘۔نعیم اختر کے مطابق ان کی پارٹی بھی اب بدھ کو اپنا منشور جاری کرے گی۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: