دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ آج

سجاد لون سمیت 4وزراء قسمت آزمائی کررہے ہیں
اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں رائے دہندگان کی ریکارڈ تعداد کے بعد انتخابی مہم کے دوسرے مرحلہ میںآج ریاست کی 18نشستوں کیلئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں ،جس میں جموں کی 9 اور کشمیر کی 9 نشستیں شامل ہیں۔ ان18 نشستوں میں سے فی الحال نیشنل کانفرنس 6 نشستوں پر، 3پرکانگریس ،4پر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ،2پرجموں کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی، ایک پربھارتیہ جنتا پارٹی، ایک پر کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ)یعنی سی پی آئی( ایم) اور ایک پر آزاد رکن کا قبضہ ہے۔دوسرے مرحلے میں جن اہم لیڈران کی سیاسی قسمت کا فیصلہ ہو گا، ان میں سابق علیحدگی پسند سجادغنی لون اور چار ریاستی وزراء شامل ہیں۔اس دوران انتظامیہ نے حالیہ عسکری حملوں کے پیش نظر دوسرے مرحلے کے لیے حفاظتی انتظامات مزید سخت کردئے ہیں۔علیحدگی پسند جماعتوں سمیت متحدہ جہاد کونسل نے ایک مرتبہ پھر انتخابات کو لاحاصل مشق قرار دیتے ہوئے ہڑتال کی کال دی ہے۔یاد رہے کہ پہلے مرحلہ میں 15 نشستوں کے لئے 71.28 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی ۔ واضح رہے کہ دوسرے مرحلے میں ریاست کے 18انتخابی حلقوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں،جن میں جموں صوبہ کے تین اضلاع راجوری، ادھم پور اور ریاسی میں تین تین نشستیں، کپواڑہ کی 5اور کولگام ضلع کی 4نشستیں شامل ہیں۔ان حلقوں میں مجموعی طور 15لاکھ35ہزار87رائے دہندگان175امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کررہے ہیں، جن میں17,000مائیگرنٹ کشمیری پنڈت بھی اپنے حق کا استعمال کررہے ہیں۔ان 175امیدواروں میں جن4موجودہ وزراء بھی شامل ہیں اُن میں حلقہ انتخاب ہندوارہ سے امور صارفین وعوامی تقسیم کے وزیر چودھری محمد رمضان، نور آبادہ سے سماجی بہبود کی وزیر سکینہ ایتو، کپوارہ سے قانون اور پارلیمانی امور کے وزیر میر سیف اللہ، گول ارناس حلقہ سے وزیر مملکت اعجاز احمد خان جبکہ دیوسر حلقہ انتخاب سے ڈپٹی سپیکر سرتاج مدنی،کولگام سے سی پی آئی ایم کے ریاستی سیکریٹری محمد یوسف تاریگامی اور مینڈھر سے قانون ساز کونسل کے ڈپٹی چیئرمین جاوید احمد رانا بھی شامل ہیں۔الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق اِن 18حلقوں میں 2181پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں اور ووٹ صبح 8بجے سے 4بجے تک ڈالے جائیں گے۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: