اُجڑا جو گلستان تو اُجڑا ہی رہ گیا

جنوری 31, 2015

پہلگام علاقے کے لیورگاؤں میں ملپورہ محلہ میں تنگ و وسیع راستوں کا ایک پیچیدہ جال پھیلا ہوا ہے اوراِن میں سے 35سالہ بیوہ توحیدہ بانو کے گھر کا راستہ پکڑنا کافی دشوار ہے۔اگرراستہ صحیح بھی ہو تو بھی مکان دکھائی نہیں دیتاکیونکہ اس کے صحن کے گِرد کی دیوار یک منزلہ مکان سے اونچی ہے۔مکان کے اندر جانے کے بعد مکینوں کی خستہ حالی اور کسمپرسی عیاں ہوجاتی ہے۔صرف تین سال کے عرصے میں اس کنبے کے 2جوان بیٹے گولی کا شکار ہوکر اپنے پسماندگان کو ایسی بدحال صورت میں چھوڑ گئے کہ ابھی تک غربت و افلاس کے سائے اس گھر سے چھٹ نہیں پائے ہیں۔ Read the rest of this entry »

Advertisements

پی ڈی پی اور بھاجپا میں نشستوں کا بٹوارہ

جنوری 23, 2015

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے راجیہ سبھا انتخابات کی دو نشستوں پر ہی چناؤ لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 2 امیدواروں کو نامزد کیا ہے۔پارٹی ترجمان اعلیٰ کے مطابق فیاض احمد میر اور نذیر احمد لاوے سات فروری کو منعقد ہورہے راجیہ سبھا انتخابات کیلئے پی ڈی پی کے امیدوارہونگے۔واضح رہے کہ پی ڈی پی کی طرف سے حالیہ اسمبلی انتخابات میں جو بھی امیدوار کھڑا کئے گئے تھے، اُن میں فیاض میر اور نذیر لاوے واحد ایسے امیدوارتھے جنہوں نے سب سے کم ووٹوں کی فرق سے ہار کا سامنا کیا تھا۔ اس دوران نیشنل کانفرنس اور کانگریس ’دیکھو اور انتظار کرو‘ کی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہیں جبکہ بھاجپا کی طرف سے امیدواروں کی نامزدگی عنقریب متوقع ہے۔ Read the rest of this entry »


افسپا،پاکستان اور رفیوجی معاملہ،کیا پی ڈی پی اور بھاجپا کا سمجھوتہ ہوگا؟عمر

جنوری 23, 2015

نیشنل کانفرنس کے کارگزارصدر اور سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی سے سوال کیا کہ کیا وہ فوج کو حاصل خصوصی اختیارات یعنی افسپا،پاکستان کے ساتھ مذاکرات اورمغربی پاکستان کے رفیوجیوں کے حقوق جیسے اہم معاملات پرسمجھوتہ کرسکتے ہیں۔سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے ٹویٹ کیا ہے’’علاحدگی پسندوں کے ساتھ مذاکرات کی بحالی پر پی ڈی پی اور بی جے پی میں سے کون سمجھوتہ کرے گا؟‘‘۔ این سی کارگزار صدر نے ٹویٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پوچھا ہے’’ریاست میں فوج کو حاصل خصوصی اختیارات (افسپا ) کی منسوخی پر پی ڈی پی سمجھوتہ کرے گی یا بی جے پی؟‘‘۔ Read the rest of this entry »


سانحہ گاؤکدل کے منصوبہ ساز اپنی تاج پوشی کیلئے مصروف عمل:عمر

جنوری 22, 2015

Omerنیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر اور سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سرپرست اعلیٰ کو سانحہ گاؤکدل کیلئے موردِ الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ آج اِس سانحہ کی برسی کے حوالے سے سیاہ دن پر یہ پارٹی اظہار افسوس کرنے کی بجائے نہ صرف خاموش ہے بلکہ حکومت سازی کیلئے تگ و دو میں مصروف ہے۔سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’ سانحہ گاؤکدل کے منصوبہ سازاِس سیاہ دن پر افسوس اور واویلا کرنے کی بجائے نہ صرف خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں بلکہ اپنی تاج پوشی کیلئے گفت شنید کررہے ہیں‘‘۔اْنہوں نے ’ٹروتھ اینڈ ریکنسی لیشن کمیشن‘ کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک اور ٹویٹ کیا ہے کہ’کشمیری پنڈتوں کاانخلاء ہو یا گاؤ کدل جیسے واقعات،یہی وجہ ہے کہ ریاست میں ٹروتھ اینڈ ریکنسی لیشن کمیشن (TRC) تشکیل دینے کا بھارت اور پاکستان پر ایک قرض ہے‘۔ Read the rest of this entry »


راجیہ سبھا انتخابات۔۔۔۔نوٹفکیشن آج متوقع

جنوری 20, 2015

سات فروری کوراجیہ سبھا کی چار نشستوں کیلئے ہونے والے انتخابات کے ضمن میں آج نوٹیفکیشن اجراء کی جارہی ہیں،جس کے ساتھ ہی ریاست میں انتخابی سرگرمیاں شروع ہونگی۔اگرچہ ریاست کی اسمبلی فی الوقت معطل ہے اور ریاست میں گورنر راج نافذ ہے ،پھر بھی عدالت عظمیٰ کے احکامات کے مطابق اسمبلی کیلئے منتخب ہوئے ممبران اپنے ووٹ کا استعمال کرسکتے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریاست میں حکومت سازی پہ جاری تعطل کے بیچ پی ڈی پی سرپرست اعلیٰ مفتی محمد سعید نے چند روز قبل گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی تھی۔ Read the rest of this entry »


وزارتِ اعلیٰ امیدوار کا پیشگی اعلان لازمی قرار دیا جائے: عمر

جنوری 20, 2015

twitterانتخابات سے قبل وزارت اعلیٰ یا وزارت عظمیٰ امیدواروں کی نامزدگیاں لازمی قرار دینے کی تجویزدیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر اور سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ اِس طرح ووٹ ڈالنے کے بعد پارٹی قیادت کے فیصلے اُن کیلئے حیران کن ثابت نہیں ہونگے۔سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمر عبداللہ نے ایک ٹویٹ کیا ہے ’’میرا ماننا ہے کہ وزیراعلیٰ یا وزیراعظم کے عہدے کیلئے اُمیدواروں کا اعلان انتخابات سے پہلے لازمی قراردیا جاناچاہئے اورامیدواروں کے مابین ایک یا دو مباحثے ہونے چاہئیں‘‘۔ Read the rest of this entry »


کیا میرا دعویٰ سچ ثابت نہیں ہوا؟۔۔۔پی ڈی پی سے عمر کا سوال

جنوری 20, 2015

Omer Abdullahنیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کل تک اِس جماعت نے یہ ہوا کھڑی کی تھی کہ ریاست میں گورنر راج کیلئے عمر عبداللہ ذمہ دار ہیں جو آج غلط ثابت ہوگئی۔ Read the rest of this entry »


%d bloggers like this: