ریاست کی راجدھانی ناگپور منتقل:عمر عبداللہ

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان حکومت سازی پر اتفاقِ رائے پراپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کی راجدھانی کوناگپور منتقل کردیا گیا۔واضح رہے کہ ناگپور میں آرایس ایس کا صدر دفتر ہے اور یہ پہلا موقعہ ہے کہ ریاستی حکومت میں ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی شامل ہوگی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے سینئر لیڈرغلام نبی آزاد نے بھی چند روز قبل پی ڈی پی اور بی جے پی کے اتحاد پر ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا تھا۔

مفتی مودی ملاقات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا ہے ’’گلے ملنے کے ساتھ ہی قطبین کا ملاپ ہوا اور اس ملن کا طریقہ کار ناگپور سے چلایا جائے گا‘‘۔عمر عبداللہ نے ان خیالات کا اظہار دلی میں پی ڈی پی سربراہ مفتی محمد سعیداور وزیراعظم نریندر مودی کی میٹنگ کے بعد کیا ،جس میں مفتی اور مودی بغلگیر ہوئے۔ عمر نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ہے’’وزارت عظمیٰ آفس نے آج پارلیمنٹ میں جن الفاظ کا استعمال کیا ہے،اب دیکھنا ہے کہ کیا اْن پر عمل کیا جائے گا کیونکہ کہا جاتا ہے کہ کہنا آسان ہوتا ہے‘‘۔واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کے ساتھ ہی پی ڈی پی سرپرست مفتی محمد سعید کیلئے جموں وکشمیر میں پی ڈی پی اور بی جے پی حکومت کی کمان سنبھالنے کا راستہ ہموار ہوگیا۔دونوں لیڈروں نے اتحاد پر اپنی مہر ثبت کردی۔مفتی اتوار کی صبح 11:30بجے جموں یونیورسٹی کے زوراور سنگھ آڈیٹوریم میں حلف لیکر دوسری دفعہ ریاست کے وزیراعلیٰ بنیں گے۔تقریب حلف برداری میں وزیراعظم مودی کے علاوہ دونوں جماعتوں کے سینئر لیڈران شرکت کریں گے۔مفتی محمد سعید نے جمعہ کی صبح وزیراعلیٰ مودی کی رہائش گاہ 7ریس کورس پر ایک گھنٹہ طویل میٹنگ کی۔قابل ذکر ہے کہ مفتی نے اس اتحاد کو سیاسی اور حکمرانی پر مرکوز قرار دیا۔ان کا کہناتھا’’اس حقیقت سے انکار نہیں کہ اتحاد حکمرانی سے زیادہ سیاسی نوعیت ہے تاہم دونوں چیزوں میں باہم ربط ہے،سیاسی معاملات پر توجہ مرکوز کئے بغیر حکمرانی کا تصور ناممکن ہے‘‘۔انہوں نے حکومت سازی کے معاملہ پر بی جے پی کے ساتھ دو ماہ پر محیط مذاکرات کو اعصابی جنگ قرار دیا۔

 

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: