وزیر کی رہائش گاہ پر مامور اہلکار2بندوقیں لیکر فرار

ریاست جموں و کشمیر میں تعمیرات عامہ کے وزیر سید الطاف بخاری کی رہائش گاہ کی حفاظت پر مامور ایک پولیس اہلکار ڈیوٹی کے دوران دو رائفل لیکر جمعہ کی شام لاپتہ ہوگیا ۔ پولیس نے بڑے پیمانے پراہلکار کی تلاش شروع کردی ہے اور ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔

ایک سینئر پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر آرمڈ پولیس کے 11ویں بٹالین سے وابستہ نصیراحمد پنڈت (کانسٹیبل )بیلٹ نمبر 221/Secساکن کریم آباد پلوامہ شیخ باغ سرینگر میں تعمیرات عامہ کے وزیر کی رہائش گاہ پر تعینات تھا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ اہلکار2(AK۔47) بندوقیں اور 2میگزین لیکرگارڈ روم سے فرار ہوگیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ اہلکار 2007میں بھرتی ہوا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے ’’ابتدائی تحقیقات کے مطابق وہ ہتھیار لیکر اپنی گاڑی میں فرار ہوگیا ہے اورجمعہ کی شام اپنے گھر پلوامہ پہنچ گیا ہے ‘‘۔پولیس آفیسر کے مطابق نصیر نے گاڑی اپنے گھر میں ہی چھوڑ دی ہے۔مذکورہ آفیسر کے مطابق کئی پولیس پارٹیاں مذکورہ اہلکار کی تلاش کیلئے مامور کی گئی ہیں تاہم ابھی تک اس سلسلے میں کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کی شام سے مذکورہ اہلکار کے آبائی گاؤں کریم آباد سے مزید تین نوجوان لاپتہ ہیں،جن میں سے ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل کا بیٹا ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون سید جاوید مجتبیٰ گیلانی کا کہنا ہے کہ فی الوقت کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے تاہم تحقیقات جاری ہے۔ پولیس نے معاملے کے نسبت ایک ایف آئی آر زیر نمبر 20/2015زیر دفعات 380,409آر پی سی درج کیا ہے۔

 

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: