گوئل کا سوپور حملوں اور یاترا انتظامات پر تبادلہ خیال

سوپور حملوں ،پاکستانی اور آئی ایس آئی ایس پرچم لہرانے جیسے معاملوں کا جائزہ لیتے ہوئے مرکزی ہوم سیکریٹری ایل سی گوئل نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سکیورٹی ایجنسیز کو قوم دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی تلقین کی ۔ہوم سیکریٹری جموں و کشمیر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ کیلئے ریاست کے دو روزہ دورے پر اتوار کو سرینگر پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق یہاں پہنچنے کے فوراً بعد انہوں نے پولیس ،انتظامیہ اور فوج کے سینئر افسران کی میٹنگ طلب کی جس میں پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹنٹ جنرل سبھرتو سہا ،ڈائریکٹر جنرل پولیس کے راجندرا کمار اور دیگر اعلیٰ افسران شامل تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گوئل نے جموں و کشمیر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال بشمول امرناتھ یاترا کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق امرناتھ یاترا کے دوران یاتریوں کی سکیورٹی میٹنگ کا خاص موضوع تھا تاہم ریاست میں امن و قانون کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع نے کہا کہ حکام نے سیکریٹری موصوف کو ریاست کی موجودہ صورتحال خصوصاً یاترا کیلئے کئے گئے انتظامات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق گوئل نے حکام کو پُرامن یاترا یقینی بنانے کی تلقین کی۔انہوں نے اندرونی سکیورٹی خصوصاً سوپور حملوں ،پاکستانی اور آئی ایس آئی ایس پرچم لہرانے جیسے معاملوں کا بھی جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق ایل سی گوئل کو دراندازی اور عسکری حملوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔انہوں نے سکیورٹی اداروںکو بتایا کہ قوم دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ گوئل آج یاترے بیس کیمپ ننون اورپہلگام کا دورہ کررہے ہیں۔وہ چندن واری ٹریک پر سکیورٹی صورتحال اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔ادھر ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مرکزی ہوم سیکریٹری نے راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی۔ گورنر اور گوئل نے امر ناتھ یاترا کے سلسلے میں اہم امور اور حفاظتی معاملات کے علاوہ اندرونی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: