اسیروں کا اتحاد،دینی محاذ مسلم لیگ میں ضم

30/04/2010

ڈاکٹر قاسم امیر اورمسرت عالم نائب امیر مقرر

رواں مزاحمتی تحریک کے دوران آج ایک اہم پیش رفت کے طور پرایّام اسیری کاٹ رہے دو تنظیموں کے سربراہان نے اتحاد کرتے ہوئے ایک ہی بینر تلے کام کرنے کا اعلان کیا ۔ مسلم دینی محاذحریت کانفرنس گ کی اکائی مسلم لیگ میں ضم ہوگئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ مسلم دینی محاذ کے سربراہ ڈاکٹر محمد قاسم اورمسلم لیگ کے چئیرمین مسرت عالم بٹ بالترتیب مسلم لیگ کے امیر اور نائب امیر ہونگے۔واضح رہے کہ دونوں آزادی پسند لیڈران اس وقت جیل میں مقید ہیں ۔ ڈاکٹر محمد قاسم 16 سال سے عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں اور اس وقت سنٹرل جیل سرینگر میں نظر بند ہیں جبکہ مسرت عالم بٹ کومسلسل 7ویں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گذشتہ ہفتے سنٹرل جیل سرینگر منتقل کیا گیا۔ڈاکٹر قاسم کو کو1992میں ایک کشمیری پنڈت ہردے ناتھ وانچو کو قتل کرنے کی سازش رچانے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ مسرت عالم بٹ پر رواں مزاحمتی تحریک کے دوران 14 مرتبہ پبلک سیفٹی ایکٹ کا نفاذ عمل میں لایا گیا اور ستمبر 2008سے وہ مسلسل ایام اسیری کاٹ رہے ہیں۔ Read the rest of this entry »


ایسا صرف کشمیر میں ہوتا ہے

29/04/2010

ڈاکٹر ڈیوٹی سے غیر حاضر،تنخواہ واگذار

بدعنوانی اور افسر شاہی کا قلع قمع کرنے کے سرکاری دعوئوں اور ملوث افسران کے خلاف کارروائیوں کی یقین دہانیوں کے باوجود یہ قبیح عمل کسی رکاوٹ کے بغیر جاری ہے جس کی ایک مثال آج اس وقت سامنے آئی جب اس بات کا سنسنی خیز انکشاف ہوا کہ پرائمری ہیلتھ سینٹڑ لسجن میں تعینات ایک خاتون ڈاکٹر کو محض سیاسی اثر و رسوخ کی بنیاد پرمسلسل5ماہ تک ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کے باوجود پوری طرح تنخواہ سے نوازا گیا۔  باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ صحت کے حکام نے خاتون ڈاکٹر ارم کے حق میں پوری تنخواہ واگذار کی ہے حالانکہ مذکورہ ڈاکٹر گذشتہ پانچ ماہ سے کسی قانونی رخصت کے بغیر ڈیوٹی سے غیر حاضر تھیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈاکٹر ارم کی سیاسی اثر و رسوخ کا اعتراف چیف میڈیکل آفس بڈگام میں موجود افسران کو بھی ہے اور مذکورہ افسران کا یہ بھی اعتراف ہے کہ ڈاکٹر ارم کے حق میں اس کے اثر و رسوخ کے بناء پر ہی تنخواہ واگذار کی گئی۔ Read the rest of this entry »


حریت ع کے ساتھ اشتراک مسترد، گیلانی کا پروگرام منظر عام پر

28/04/2010

30اپریل کو اقوام متحدہ دفتر تک پیدل مارچ کا اعلان،ہڑتال نہیں ہوگی

حریت کے دوسرے دھڑے کے ساتھ’کم سے کم مشترکہ پروگرام’ کو مسترد کرتے ہوئے حریت کانفرنس گ کے چیئر مین سید علی گیلانی نے اعلان کیا کہ لاجپت نگر دھماکہ کیس سے متعلق عدالتی فیصلے اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف جمعہ30اپریل کو اقوام متحدہ مبصرکے دفتر تک پیدل مارچ جبکہ ماہ مئی کے دوران بھی جمعہ نماز وں کے بعد پر امن احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔اُنہوں نے دلی کا عدالتی فیصلہ کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس فیصلے کے خلاف قانونی جنگ لڑی جائے گی اور اس ضمن میں ایڈوکیٹ میاں عبد القیوم سرینگر جبکہ ایس اے آر گیلانی دلی میں قانونی ذمہ داریوں کا چارج سنبھالیں گے۔ Read the rest of this entry »


پولیس تحقیقاتی رپورٹ مکمل ، امور صارفین ملوث

28/04/2010

6 ملازمین کے خلاف چارج شیٹ پیش کرنے کیلئے تیار

گذشتہ ماہ طشت از بام ہوئے سرکاری چاول کی چور بازاری کے سلسلے میں پولیس نے چھان بین کا کام مکمل کرکے مذکورہ اسکینڈل میں محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری میں کام کررہے نصف درجن اہلکاروں کو براہ راست ملوث قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف چارج شیٹ تیار کرلی ہے جس کو عنقریب عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ Read the rest of this entry »


مسرت عالم کہاں ہیں؟سی پی او بھی بے خبر

22/04/2010

جانکاری فراہم کرنے کیلئے دو روزہ عدالتی مہلت

عدالتی احکامات کے باوجودمسلم لیگ کے محبوس چئیرمین مسرت عالم بٹ کوجمعرات عدالت میں پیش نہیں کیا گیاجبکہ عدالت میں اس بات کا  سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے کہ چیف پرازیکیوٹنگ آفیسر کو یہ معلوم ہی نہیں ہے کہ مسرت عالم بٹ کہاں بند رکھے گئے ہیں۔عدالت نے چیف پرازیکیوٹنگ آفیسر کو مسرت عالم کے بارے میں تمام جانکاری فراہم کرنے کیلئے دو روز کی مہلت دی۔اس دوران عدالت نے ایس ایس پی سرینگر کی عدالت میں غیر حاضری کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے انہیں سوموارعدالت میں حاضر ہونے کے احکامات صادر کئے ۔ Read the rest of this entry »