الیکشن 2014۔۔۔سرینگر میں 94 امیدوار قسمت آزمائی کررہے ہیں

29/11/2014
ضلع سرینگر کے 8 انتخابی حلقوں میں 94امیدوار مقابلہ کررہے ہیں جس میں سب سے زیادہ 16امیدوار بٹہ مالو حلقے سے ہیں جبکہ سب سے کم خانیار حلقے میں ہیں جن کی تعداد 6ہے۔چوتھے مرحلے میں ضلع سرینگر کی 8نشستوں کے لئے14دسمبر کو ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

Read the rest of this entry »


ٹھٹھرتی ٹھنڈ میں ووٹروں کی لمبی لمبی قطاریں

25/11/2014

وسطی ضلع گاندربل میں اگرچہ اب کی بارانتخابات میں شیخ خانوادے کا کوئی فرد شامل نہیں تھا تاہم گاندربل اور کنگن حلقہ انتخابات میں انتخابی گہما گہمی میں کوئی فرق دکھائی نہیں دے رہا تھا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جن علاقوں میں روایتی طور پرگذشتہ کئی انتخابات میں بائیکاٹ ہوا کرتا تھا ،آج ٹھٹھرتی سردی کے باوجود مردوزن کی لمبی لمبی قطاریں صبح سے ہی اپنی باری کا انتظار کررہے تھے۔2008میں انتخابات کے دوران گاندربل پہنچنے پرافراتفری کا عالم تھا لیکن اب کی بار لوگ جوش و خروش کے ساتھ اپنے ووٹ کا استعمال کررہے تھے۔ Read the rest of this entry »


این سی اور پی ڈی پی کا منشور کہیں نہیں

24/11/2014

اسمبلی الیکشن 2014کا پہلا مرحلہ آج منعقد ہورہا ہے لیکن ریاست کی اہم سیاسی جماعتوں کی طرف سے انتخابی منشور ابھی تک جاری نہیں کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے کے دوران سیاسی جماعتوں کی انتخابی سرگرمیاں عروج پرتھیں تاہم اقتدار میں آنے کے بعد کس جماعت کا ردعمل کیسا رہے گا ، حکمت عملی کیسی رہے گی ، عوام کے توقعات کا کیا ہوگااورمسائل کس طرح حل کئے جائیں گے ،ان سارے سوالات کا تشفی بخش جواب سیاسی جماعتوں کے انتخابی منشورمیں ہی پایا جاتا ہے ۔ Read the rest of this entry »


الیکشن 2014۔۔۔15اسمبلی حلقے اور 123امیدوار

24/11/2014

اسمبلی انتخابات 2014کے پہلے مرحلے کیلئے انتخابی مہم اتوار کی شام اختتام پذ یر ہوئی۔پہلے مرحلے میں15اسمبلی حلقوں پر 25نومبر کو ووٹ ڈالے جارہے ہیں،جن میں گریز، بانڈی پورہ، سوناواری، کنگن، گاندربل، نوبرا، لیہہ، کرگل، زنسکار، کشتواڑ، اندروال، ڈوڈہ، بھدرواہ، رام بن اور بانیہال شامل ہیں۔چیف الیکٹورل آفیسر اُمنگ نرولا کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے کیلئے انتخابی مہم پُرامن  طور اختتام پذیر ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ان انتخابی حلقوں میں 8بجے صبح سے4بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔ واضح رہے کہ 10,51,642 رائے دہندگان 123امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کررہے ہیں،جن میں موجودہ سرکار کے6موجودہ وزراء بھی شامل ہیں۔ Read the rest of this entry »


الیکشن 2014۔۔۔حلقہ انتخاب سوناواری

24/11/2014

این سی ،پی ڈی پی اور کانگریس کے درمیان تکونی مقابلہ
حلقہ انتخاب سوناواری میں 25نومبر کو ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ سمبل، نائدکھے، حاجن اور شادی پورہ وہ چار بلاک ہیں جن پریہ حلقہ انتخاب مشتمل ہے۔واضح رہے کہ یہ وہی سوناواری ہے جس کا نام سن کر کشمیریوں کے دل کانپ اٹھتے تھے اور جسے سرکاری بندوق برداروں (اخوانیوں) کا گڑھ مانا جاتا تھا ۔یہ وہی حلقہ انتخاب ہے ریاستی اسمبلی میں جس کی نمائندگی بدنام زمانہ سرکاری بندوق برداروں کے سربراہ کوکہ پرے نے 6سال تک کی۔ Read the rest of this entry »