کشمیر اور صحافت کی داستان درد

31/08/2010

چوتھا اقلیم ریاست کے آ ہنی پنجوں کی گرفت میں
Illustration Akhter Rasoolجب نام نہاد جمہوریت کے چہرے سے نقاب سرک جاتی ہے تو اسکا فاشسٹ چہرہ سامنے آتا ہے۔تب سرعام برہنہ ہونے کی خجالت سے اس طرح کی جمہوریت کے پروردوں کو اپنی ہیچ ظرفی کا احساس کچھ اس طریقے سے چاٹنے لگتا ہے کہ ان کی قوت ممیزہ ختم ہوجاتی ہے اور سچائی و حقیقت بیانی کے علمبردار ایسے دشمن دکھائی دینے لگتے ہیں جن کی کھال ادھیڑ کر ہی مجروح(نام نہاد) انا کو تسکین کا سامان فراہم ہوتا ہے۔یہ کھیل ان ملکوں ، علاقوں اور خطوں میں زیادہ عام ہے جہاں کے حکمران اغیار کی خوشنودی کی خاطر اپنی قوم پر غم و اندوہ کے پہاڑ توڑنے میں بھی عار محسوس نہیں کرتے۔اپنے وطن کی بیٹیوں کے آنچل پرائے مردوں کے پائوں تلے بچھا بچھا کر یہ لوگ اپنی کرسی کی حفاظت کا اہتمام کرتے ہیں اور ایسے میں ان کے کرتوتوں پر سے پردہ اٹھانے اور اسے دوسروں تک پہنچانے کا کام صحافی حضرات ہی بڑی خوش اسلوبی سے کرتے ہیں لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ جمہوریت کا چوتھا ستون ہونے کے باوجود نام نہاد جمہوریت میں یہ چوتھا ستون نہیں بلکہ ریت کی دیوار سمجھا جاتا ہے۔ Read the rest of this entry »


پیلٹ گن کا پہلا شکار

30/08/2010

گیارہ سالہ طالب علم جاں بحق
وادی میں ‘جموں و کشمیر چھوڑ دو’ تحریک کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں پیر کو اس وقت ایک اور کا اضافہ ہوگیا جب فورسز نے جنوبی کشمیر کے اسلام آباد قصبہ میں افطار سے قبل مظاہرین پر پیلٹ گن کا استعمال کریا جس کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد افرادشدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک11سالہ معصوم بچہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔اس طرح 11جون سے اب تک ہوئی ہلاکتوں کی تعداد65پہنچ گئی۔ Read the rest of this entry »


طالب علم اسپتال میں چل بسا

25/08/2010

11جون سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد64
جموں و کشمیر میں حریت کانفرنس (گ) کی طرف سے چھیڑی گئی احتجاجی مہم ‘ جموں و کشمیر چھوڑ دو’ کے دوران11جون سے ہوئی ہلاکتوں میں بدھ کو ایک اور طالب علم کا اضافہ ہوگیا۔اس طرح 11جون سے اب تک ہوئی ہلاکتوں کی تعداد64پہنچ گئی۔یاد رہے کہ 11جون کو طفیل احمد متو نامی طالب علم فورسز کے ہاتھوں جاں بحق ہوا تھا۔ Read the rest of this entry »


کشمیر:ایک اور زخمی نوجوان اسپتال میں دم توڑ بیٹھا

23/08/2010

11جون سے فورسز کارروائیوں میں ہلاکتوں کی تعداد63
وادی میں ‘جموں کشمیر چھوڑ دو’ تحریک کے دوران زخمی ہونے والے نوجوانوں کا سرینگر کے مختلف اسپتالوں میں دم توڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کوایک اور 22سالہ نوجوان مسلسل دس روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد صورہ میڈیکل انسٹچوٹ میں زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ اس طرح 11جون سے وادی میں فورسز کارروائیوں کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد63ہوگئی ہے۔ہلال احمد شیخ نامی نوجوان 14اگست کو فورسز کارروائی میں زخمی ہوا تھا۔ Read the rest of this entry »


کشمیر :ہلاکتوں کا سلسلہ جاری

20/08/2010

2نوجوان جاں بحق،سی آر پی کے خلاف پہلا قتل کیس درج
شمالی کشمیر کے سوپور اور جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ میں فورسز کی اندھا دھند فائرنگ سے مزید2نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔اس طرح گذشتہ71روز میں فورسز کے ہاتھوں مارے گئے افراد کی تعداد62ہوگئی ہے۔سوپور میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کا چچیرا بھائی جنوری کے مہینے میں سی آر پی ایف کی گولیوں کا نشانہ بنا تھا ۔اس دوران سوپور میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد پولیس نے باضابطہ طور پر پہلی بار سی آر پی ایف کیخلاف قتل کا کیس درج کردیا۔ Read the rest of this entry »