سویبگ بڈگام میں مگ -21 طیارہ گرکر تباہ

24/08/2015

MiG-21-IAFوسطی ضلع بڈگام کے سویبگ علاقے میں پیر کو بھارتی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ (مگ 21) گر کر تباہ ہوگیا جس سے علاقے میں خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی تاہم طیارہ کا پائیلٹ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔یہ حادثہ 11بجے صبح سویبگ کے ہانجک پورہ محلے میں ایک اسکول کے نزدیک پیش آیا تاہم طلبہ معجزاتی طور محفوظ رہے ۔عینی شاہدین کے مطابق طیارہ زور دار دھماکے کے ساتھ سفیدوں کے ساتھ ٹکراکر تباہ ہوگیا۔ Read the rest of this entry »


تحریک حریت کے مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج

23/08/2015

IMGتحریک حریت کے11ویں یوم تاسیس پر حیدر پورہ میں پولیس نے تنظیم کے احتجاجی مارچ پرلاٹھی چارج،رنگین پانی کی بوچھاڑوں اور آنسو گیس کے گولوں کا آزادانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں تنظیم کے کئی کارکن زخمی ہوگئے۔تحریک حریت ذرائع کے مطابق پولیس نے اس موقعہ پر تنظیم کے جنرل سیکریٹری محمد اشرف صحرائی سمیت 10کارکنوں کو حراست میں لیکر پولیس چوکی ہمہامہ میں بند کردیا جبکہ تھانہ صدر میں مزید 56کارکنوں کوبند کیا گیا۔یاد رہے کہ تحریک حریت نے 11ویں یوم تاسیس کے موقعہ پر پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ اس سلسلے میں حیدر پورہ دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس سے تنظیم کے سربراہ سید علی گیلانی بھی خطاب کریں گے۔ Read the rest of this entry »


ہندوپاک مذاکرات پر گہرے بادل

21/08/2015

نئی دلی میں ہندوپاک قومی سلامتی مشیروں کے مجوزہ مذاکرات پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔بھارت نے پاکستان کو تجویز دی ہے کہ اس کے قومی سلامتی کے مشیر نئی دہلی میں موجودگی کے دوران مزاحمتی لیڈران سے ملاقات نہ کریں جبکہ پاکستان نے سرتاج عزیز کی حریت قائدین سے ملاقات نہ کرنے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی قومی سلامتی کے مشیروں کی بات چیت سے قبل ایک استقبالیہ میں مزاحتمی رہنماؤں کو مدعو کیاہے۔ دعوت نامہ پر مشاورت کے بعد سید علی شاہ گیلانی، میر واعظ عمر فاروق ، محمد یاسین ملک اور شبیر احمد شاہ سمیت کئی لیڈران نے استقبالئے میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Read the rest of this entry »


مزاحمتی لیڈران کا کریک ڈاؤن

21/08/2015

پولیس نے جمعرات کو ڈرامائی انداز میں پہلے متعدد مزاحتمی لیڈران کو نظر بند یا گرفتار کرلیا لیکن صرف چند گھنٹے بعد ہی سید علی گیلانی کو چھوڑ کر تمام لیڈران کو دوبارہ آزاد کردیا۔معلوم ہوا ہے کہ یہ اقدام علیحدگی پسند لیڈران کو پاکستانی ہائی کمشنر کی طرف سے دی گئی دعوت کے تناظر میں اٹھایا گیا تاہم بعد میں حکومت نے اچانک اپنا فیصلہ بدل دیا۔ Read the rest of this entry »


ہندوپاک مذاکرات:اعتمادسازی ناگزیر

19/08/2015

پاکستان کے ہائی کمیشن نے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی قومی سلامتی کے مشیروں کی مجوزہ بات چیت سے قبل ایک استقبالیہ میں جموں و کشمیر کے مزاحمتی لیڈران کو مدعو کیا ہے۔یہ مذاکرات رواں ماہ کی 23تاریخ یعنی اتوار کو ہو رہے ہیں۔ نئی دہلی میں اسے بھارت کو ناراض کرنے کی کوشش سے تعبیر کیا جارہا ہے۔اس دوران جموں و کشمیر کے مزاحمتی لیڈران کا کہنا ہے کہ وہ 25سال سے پاکستانی حکام سے مل رہے ہیں اور یہ کوئی نئی روایت نہیں ہے۔واضح رہے کہ ایک سال قبل جب پاکستان نے خارجہ سطح کی بات چیت سے قبل جموں و کشمیر کے علیحدگی پسند رہنماؤں سے بات چیت کی بات کہی تھی تو بھارت نے امن مذاکرات کو منسوخ کر دیا تھا۔ Read the rest of this entry »