راجپورہ کا غریب کنبہ اپنے محنت کش بیٹے سے محروم

27/08/2016

Altaf Rajporaراجپورہ (پلوامہ)//گھر سے بازار چاول لانے گیا تھا لیکن واپس نہ لوٹا اور راستے میں ہی فورسز کی گولیوںکا شکار ہوکر ابدی نیند سوگیا ۔یہ کہانی راجپورہ پلوامہ کے 18سالہ الطاف احمد راتھر کی ہے،جو پیشے سے ٹریکٹرڈرائیور تھا۔اپنے والد کی صحت اورگھر کی معیشی حالت مدنظر رکھتے ہوئے الطاف نے 12سال کی عمر میں ہی تعلیم کو خیر باد کہہ دیا اور مزدوری شروع کی ۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ الطاف نے ٹریکٹر چلانا سیکھ لیا اورآج اُسے ٹریکٹر چلانے کیلئے ماہانہ4ہزار روپئے تنخواہ ملتی تھی۔اپنی کم تنخواہ،گھر کی کمزورمالی حالت،اپنے لاغروالداور چھوٹی بہن کی صحت کے پیش نظروہ نہ صرف ٹریکٹر چلاتا تھا بلکہ اُسے لوڈ اور اَن لوڈکرنے کا کام بھی خود ہی کرتا تھا جس کیلئے اُسے مزیدمزدوری مل جاتی تھی۔ Read the rest of this entry »


سوئیبگ میں فوجی اہلکاروں کی ہڑبونگ

17/08/2016

حزب سپریم کمانڈر سیدصلاح الدین کے آبائی گاؤں سوئیبگ اوردہرمنہ میں اُس وقت قیامت صغریٰ برپا ہوئی جب مقامی آبادی کے مطابق فوجی اہلکاروں نے بلا لحاظ عمر و جنس لوگوں کی شدیدمارپیٹ کے بعدمتعددرہائشی مکانوں،نجی گاڑیوں اور دکانوں کی توڑ پھوڑ کی۔مقامی لوگوں کے مطابق دہرمنہ میں قائم 2آرآرفوجی کیمپ سے وابستہ اہلکاروں نے متعدد رہائشی مکانوں ،دکانوں اور نجی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے کے علاوہ کئی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جن میں ساتویں جماعت کے تین طالب علم بھی شامل ہیں،جن میں سے ایک طالب علم شوکت احمد ملک کو نیم مردہ حالت میں رہا کیا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ شوکت جہلم ویلی کالج (جے وی سی)میں زیر علاج ہے۔ Read the rest of this entry »


رواں جدوجہد میں پاکستان کا کوئی عمل دخل نہیں/گیلانی،میرواعظ

13/08/2016

مزاحمتی قائدین سید علی گیلانی اور میرواعظ عمر فاروق نے رواں جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہئے کہ کشمیری ایک باغیرت قوم ہے جس نے 70سال سے بھارت کے قبضے کو کبھی قبول نہیں کیا ہے۔مذکورہ قائدین کے مطابق بھارت حقائق کو نظرانداز کرکے جموں و کشمیر میں جبروتشدد کا اراستہ اختیار کئے ہوئے ہے اورنہتے لوگوں کے پُرامن پروگرام ناکام بنانے کیلئے انسانی اور جمہوری اقدار کو پامال کرنے میں مصروف عمل ہے۔ Read the rest of this entry »


جامع مسجد سرینگر نرغے میں،مسلسل5ویں مرتبہ نماز جمعہ کی ادائیگی پر قدغن

12/08/2016

12کشمیر میں گذشتہ ایک ماہ کے طویل عرصے سے سخت ترین کرفیو اور جاری احتجاجی لہر کے بیچ مسلسل پانچویں مرتبہ سرینگر کی مرکزی جامع مسجدمیں پولیس نے نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی ۔کرفیو کے ان ایام میں پانچ وقت کی نمازوں پربھی قدغن عائد رہی۔ واضح رہے کہ 8جولائی کی شام حزب کمانڈر برہان وانی کواپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ جاں بحق کیا گیا ۔پولیس نے اُن کی ہلاکت کے بعد بھڑک اٹھنے والی احتجاجی لہر کے ساتھ ہی جامع مسجد کو حصار میں لے لیا اورتب سے لیکر آج تک نہ صرف جمعہ بلکہ پانچ وقت کی نمازوں پر بھی مکمل قدغن ہے۔ Read the rest of this entry »