ریاست کی راجدھانی ناگپور منتقل:عمر عبداللہ

27/02/2015

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان حکومت سازی پر اتفاقِ رائے پراپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کی راجدھانی کوناگپور منتقل کردیا گیا۔واضح رہے کہ ناگپور میں آرایس ایس کا صدر دفتر ہے اور یہ پہلا موقعہ ہے کہ ریاستی حکومت میں ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی شامل ہوگی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے سینئر لیڈرغلام نبی آزاد نے بھی چند روز قبل پی ڈی پی اور بی جے پی کے اتحاد پر ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا تھا۔ Read the rest of this entry »


مفتی جدوجہد آزادی کا بیانیہ تبدیل کرنے کے خواہاں:یاسین ملک

26/02/2015

ریاست میں نافذسٹیٹ سبجیکٹ قانون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی صورت میں احتجاجی مہم چھیڑنے کا اعلان کرتے ہوئے لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے پی ڈی پی سرپرست مفتی محمد سعید پر الزام عائد کیا کہ وہ ریاست میں جاری جدوجہد آزادی کا بیانیہ (Discourse) تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے مین اسٹریم جماعتوں کوبلاامتیاز ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی پارٹی ہو،ووٹ مانگنے والے بنیادی طور پر یہاں ہندوستان کے مفادات کا تحفظ کررہے ہیں۔ Read the rest of this entry »


جموں و کشمیر:مخلوط حکومت کی تشکیل کا اعلان

24/02/2015

Mehboba-mufti-Amit-Shahریاست جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دو ماہ بعدپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں حکومت تشکیل پانے کا معاہدہ طے پایا گیا ہے اور دونوں جماعتوں کے سربراہوں نے مخلوط سرکار قائم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا ۔ حکومت سازی کے سلسلے میں منگل کو پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے نئی دلی میں بی جے پی صدر امیت شاہ سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعددونوں پارٹی سربراہوں نے جموں کشمیر میں مخلوط حکومت تشکیل دینے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اگلے چند روز میں نئی حکومت معرض وجود میں آئے گی ۔دونوں جماعتوں نے متنازعہ مسائل جیسے دفعہ 370اور فوج کو حاصل خصوصی اختیارات(افسپا) کو فی الحال بستہ خاموشی میں رکھنے پر رضامندی ظاہر کرلی ہے۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ پی ڈی پی سرپرست مفتی محمد سعید اور وزیراعظم نریند مودی کے درمیان ایک اہم میٹنگ فروری کی27تاریخ کو صبح 9بجے منعقد ہوگی۔ Read the rest of this entry »


دِلّی ’آپ ‘ کی ہوئی،کشمیریوں نے نتائج چشم کشا قرار دئے

10/02/2015

ArvindKejriwalہندوستان کی راجدھانی نئی دہلی کے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کی اور ملک میں برسراقتدارجماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سمیت کانگریس کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ سات فروری کو منعقد ہوئے ان انتخابات میں 67 فیصد سے زیادہ رائے دہندگان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ نئی دلی کے انتخابات کو وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت کا پہلا امتحان تصور کیا جا رہا تھا۔ریاست جموں و کشمیر میں بھی دن بھر لوگوں نے ان انتخابات پرقریب سے نظر رکھی۔اکثر لوگوں نے انتخابی نتائج کو ہندوپاک کرکٹ مقابلے کی طرح دن بھر ٹیلی ویژن پربغور دیکھا۔ Read the rest of this entry »


افضل کی برسی پرپلہالن میں نوجوان جاں بحق

09/02/2015

Farooq Ahmad Bhatمحمد افضل گورو کی برسی کے موقعہ پلہالن پٹن میں کرفیو جیسی صورتحال کے دوران پلہالن پٹن میں احتجاجی مظاہرین پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے ایک20سالہ طالب علم فاروق احمد بٹ جاں بحق اور2دیگر زخمی ہوگئے جن میں سے ایک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ پولیس نے فائرنگ کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکی نسبت ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔اس دوران افضل گوروکے آبائی علاقہ سوپور اور پائین شہر سمیت وادی کے کئی حساس علاقوں میں بھی سخت پابندیاں نافذ رہیں جبکہ وادی میں مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمول کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی اور انتظامیہ نے ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندیوں کیلئے اضافی تعدادمیں پولیس وفورسزاہلکاروں کو تعینات کیا تھا۔واضح رہے کہ افضل گورو کو 2001 میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے جرم میں 9 فروری2013کوپھانسی دی گئی تھی۔ Read the rest of this entry »