وادی میں فورسز بے لگام، قتل عام جاری:آئی پی ٹی کے

30/06/2010

وادی کشمیر میں معصوم نوجوانوں کی مسلسل ہلاکتوں کو انسانی حقوق کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے انسانی حقوق کے ادارے ‘انٹرنیشنل پیپلز ٹریبیونل آف ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس اِن کشمیر’ نے کہا ہے کہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ بھارتی فورسز نے وادی کو اپنے لئے تجربہ گاہ بنالیا ہے۔ امریکہ اور یورپی یونین سمیت دیگر بین الاقوامی حقوق البشر کے اداروں کوکشمیر کی صورتحال کا سنجیدہ نوٹس لینے اور ریاست کا دورہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ‘ آئی پی ٹی کے’ نے کہا کہ وہ انسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ واضح رہے کہ ‘آئی پی ٹی کے ‘ نامی مذکورہ ادارے نے ہی جموں و کشمیر میں گمنام قبروں کو دریافت کیا تھا۔ Read the rest of this entry »


کشمیر: شمال سے جنوب تک لہو لہان

29/06/2010

اسلام آباد میں 3 مزید نوجوان جاں بحق ،سوپور میں پانچویں روز بھی کرفیو
جموں و کشمیر کے شمالی قصبہ سوپورمیں9سالہ بچے سمیت5معصوم نوجوانوںکی ہلاکتوں کے بعد بھارت کے بے لگام فورسز نے منگل کو جنوبی کشمیر کے اسلام آباد قصبے میں2 طالب علموں سمیت 3نوجوانوں کو جاں بحق اور3کو شدید طور پر زخمی کر دیا.ان تازہ واقعات کے بعد تشدد کی خوفناک لہر نے شمالی کشمیر کے بعد اب جنوبی کشمیر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔مشتعل مظاہرین نے سی آر پی ایف کی3گاڑیوں اور2ایمبولینس گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے علاوہ ایک پولیس چوکی کو تہس نہس کر دیا۔ Read the rest of this entry »


‘کشمیرچھوڑ دو مہم’ پروگراموں میں ترمیم

28/06/2010

حریت کانفرنس (گ) نے ‘کشمیر چھوڑدو مہم ‘کے احتجاجی کلینڈر میں ترمیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب 29اور30جون کو مکمل کشمیر بند ہوگا جبکہ یکم جولائی کو پتھر مسجد اور 2جولائی کو عید گاہ سرینگر چلو کی کال دی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پروگرام کو کامیاب بنائیں۔  Read the rest of this entry »


آسمانِ معصومیت کے دو اور تارے ڈوب گئے

28/06/2010

شمالی کشمیر میں موت کا سفاکانہ رقص جاری،2طالب علم فورسز کی بربریت کا شکار
جموں و کشمیر کے شمالی قصبہ سوپور میں  فورسز کے ہاتھوں معصوم نوجوانوں کی پے در پے ہلاکتوں کے خلاف تشدد اور زور دار احتجاجی مظاہروں کی تازہ لہر کے بیچ سوموار سی آر پی ایف نے سوپور کی طرف مارچ کررہے دو جلوسوں پر اندھادھند فائرنگ کرکے9سالہ کمسن بچے اور ایک17سالہ نوجوان کو موت کی ابدی نیند سلا دیا۔ Read the rest of this entry »


کشمیر کے در و دیوار پر ‘GO INDIA GO BACK’ کا نعرہ تحریر

27/06/2010

جموں و کشمیر میں آزادی پسندوں کی طرف سے ‘کشمیر چھوڑ دو’ مہم کے پروگرام کو عملاتے ہوئے ریاستی عوام نے اتوار کو دیواروں،سڑکوں اوردکانوں پر ‘گو انڈیا گو بیک ‘ کا نعرہ مختلف علاقوں میں تحریر کیا جبکہ کئی ایک علاقوں میں ‘GO INDIA GO BACK’ کے بینر بھی آویزاں دیکھے گئے۔ Read the rest of this entry »