جموں کشمیرکی آبادی1,25,48,926

07/04/2011

مردم شماری2011 کے مطابق جموں و کشمیرکی مجموعی آبادی 1,25,48,926ہے جس میں مردوں کی کل تعداد66لاکھ65ہزار561جبکہ خواتین کی کل تعداد 58لاکھ83ہزار365 ہے۔یاد رہے کہ اس آبادی میں ریاست میں تعینات فوج ،نیم فوجی دستے اور غیر ریاستی باشندے بھی شامل ہیں جبکہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں مقیم نوجوانوں کا شمار نہیں ہوا ہے۔آبادی کے لحاظ سے بھارت میں19ویں نمبر پر آنے والی ریاست جموں کشمیر میں فی مربع کلو میٹر124شہری رہتے ہیں جبکہ خواندگی کی شرح68.74فیصد ہے۔ ریاست کی مجموعی آبادی میں کشمیر صوبہ کی آبادی 71لاکھ98ہزار1سو15اور جموں صوبہ کی آبادی 53لاکھ 50 ہزار 8سو11ہے۔اس طرح 2001 سے اب تک آبادی میں23.71فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کشمیر صوبہ میں آبادی کی مجموعی شرح57.36اور جموں صوبہ42.63فیصد ہے۔ Read the rest of this entry »