رشوت ایک معاشرتی ناسور

29/10/2020

عصر حاضر میں کسی کام کیلئے استحقاق صرف اسی کا ہے جو کسی نہ کسی شکل میں رشوت دے۔ رشوت ایک مہلک معاشرتی ناسور ہے جو تمام بدعنوانیوں کی جڑ ہے۔اخلاقی انحطاط کے شکار معاشرہ میں رہتے ہوئے انسان کو قدم قدم پر رشوت ستانی اور بدعنوانی سے واسطہ پڑتا ہے۔جو لوگ رشوت نہ دیں انہیں اپنے کام حل کرانے میں اکثر پریشانیوں اور مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔رشوت وہ چیز ہے جو کسی کو اپنا مطلب نکالنے کیلئے دی جاتی ہے۔ یہ رقوم و تحائف دینے کا وہ عمل ہے جو وصول کنندہ کے طرز عمل کو متاثر کرتا ہے۔ Read the rest of this entry »


عدم برداشت سماجی مسائل کابنیادی سبب

10/10/2020

آج کی ترقی یافتہ دنیا نے اگرچہ جسم وجاں کی خواہشات و مطالبات کی تکمیل کا سارا سامان مہیا کرلیا ہے، یہاں تک کہ زمین و آسمان کو مسخر کرلیا ہے اور ستاروں پر کمندیں ڈال دی ہیں لیکن انسان اپنے اندر کی بہیمیت پر قابو نہیں پاسکا ہے۔ ہمارے سماجی رویئے ہمارے لئے وبالِ جان بن چکے ہیں۔ رواداری، اخلاص، برداشت، صبر، مساوات، عفو و درگزراور عدل اور انصاف جیسی صفات جو معاشروں کی فلاح اور خیر کی ضامن ہیں، عنقا ہوتی جارہی ہیں۔ Read the rest of this entry »


بچوں کی تربیت میں کوتاہی اجتماعی نقصان

05/10/2020

بلا شبہ اولاد والدین کیلئے ایک عظیم نعمت، قیمتی سرمایہ اور مستقبل میں قوم کے معمار ہوتے ہیں۔ اگر ان کی حفاظت کی جائے، خیر وبھلائی اور اخلاق حسنہ سے آراستہ کیا جائے، اچھی تعلیم وتربیت سے ہمکنار کیا جا ئے تو وہ فرشتہ صفت انسان بن سکتے ہیں کیونکہ بچپن کی تربیت پتھر کی لکیر Read the rest of this entry »