فطرت سے بغاوت کا انجام اندوہناک

08/01/2021

کورونا وائرس نے عالمی سطح پر بدستورخوف و ہراس کا ماحول قائم کیا ہوا ہے۔ اس عالمی وبا نے جو حالات پیدا کئے ہیں اس سے ایک بات تو طے ہے کہ اب پوری دنیا کو ہیلتھ بجٹ کو ترجیح دینا ہوگی۔ دنیا بھر میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد18لاکھ سے زائد پہنچ چکی ہے ۔ جموں کشمیر میں 5جنوری 2021تک کورونا وائرس کے 121923 کیس سامنے آئے جن میں سے 1897موت کی آغوش میں چلے گئے۔ متاثر ہونے والے لوگوں کی خوفناک تعداد نے ایک سچائی سے روشناس کرایا ہے کہ کوئی ایسا ملک نہیں جو اس طرح کے وبا کا سامنا کر سکے۔ ترقی پذیر ممالک تو دور ترقی یافتہ ممالک کا اس کی لپیٹ میں آنا اِس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ان (ترقی یافتہ)ممالک میں بھی ناگہانی حالات سے نمٹنے اورشعبہ صحت پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی ہے۔بہرحال ابھی تک اس کا علاج دریافت نہیں ہوا ہے۔ Read the rest of this entry »


ماہ و سال یونہی گزرتے رہیں گے

01/01/2021

صادق جذبوں سے مسافتوں کو طے کریں

ایک اور سال بیت گیا۔آغازِ سال تو مجھے یاد نہیں ،جنوری کی ایسی ہی کوئی صبح ہوگی البتہ ابھی کل ہی کی بات لگ رہی ہے کہ دنیا ایک ایسے وبا سے آشنا ہوگئی جس نے سبھی چھوٹی بڑی طاقتوں کوقدرت کے سامنے سر جھکانے پر مجبور کیا۔سال 2020 تاریخ میں ایک الجھے ہوئے سال کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا ۔اس سال ہم نے پہلی بار دنیا کے چھوٹے،بڑے کمزور اور طاقتور ممالک کو بے بس دیکھا۔یہ سال کیسے پَر لگا کر اُڑ گیا خبر ہی نہ ہوئی اور خبر ہوتی بھی کیسے کچھ تو نیا ہوتا ،کوئی بات، کوئی خبر ،کوئی واقعہ تو ایسا ہوتا جس کا ہونا اس سال کو بیتے اوران گنت سالوں سے ممیز کر جاتا۔ Read the rest of this entry »