افسپا۔۔۔قتل عام کا لائسنس کب منسوخ ہوگا؟

28/01/2012

سپریم کورٹ کی طرف سے فوج کو سرزنش کرنے کے بعد ریاست میں افسپا کو لیکر بحث میں پھر سے شدت آنے کی توقع ہے۔ اس حوالے سے ریاستی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حالیہ احکامات سے ریاست میں فوج کو حاصل خصوصی اختیارات کے جواز پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پتھری بل فرضی جھڑپ میں فوج کے رول اور پھر عدالتی احکامات کی حکم عدولی کو لیکر فوج کو لتاڑتے ہوئے کہا ہے کہ نہ وہ خود کچھ کرتی ہے اور نہ دوسروں کو کچھ کرنے دیتی ہے۔ اب جبکہ سپریم کورٹ نے بھی اس مسئلے کو اٹھایا ہے تو ریاستی سرکار کو اس ضمن میں اقدامات اٹھانے میں کوئی پس و پیش نہیں ہونا چاہئے۔ کچھ عرصے سے عمر عبداللہ نے افسپا کے سلسلے میں یہ رخ اپنایا ہے کہ اب اس کڑے اور بے رحم قانون کا کوئی جواز باقی نہیں رہا ہے۔ حالانکہ بے گناہ انسانوں کا قتل عام کسی بھی صورت میں صحیح قرار نہیں دیا جاسکتا لیکن ریاست کی بدقسمتی ہے کہ یہاں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں افسپا جیسے کالے قوانین کو نافذ کرکے مسلمانوں کے قتل عام کی راہیں کھول دی گئیں اور پھر فوج نے بھی اس کا بھرپور استعمال کیا اور سینکڑوں بے گناہوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ان کرتوتوں کے خلاف اگر کسی نے آواز اٹھائی بھی تو اسے مذکورہ قانون کا حوالہ دیتے ہوئے خاموش کرایا گیا۔ کنن پوش پورہ جیسا شیطانی کارنامہ انجام دینے کے باوجود وہ لوگ آزاد گھوم رہے ہیں جو اس واقعے میں ملوث تھے اور اس کا جواز بھی افسپا جیسے مکروہ قانون میں ڈھونڈ نکالا گیا۔ Read the rest of this entry »


سرمائی بحران کے سامنے حکومت بے بس

18/01/2012

یہ پہلی بار نہیں کہ وادی میں موسم سرما نے اپنے کڑے تیور دکھائے ہوں بلکہ ہر برس کی طرح امسال بھی اپنے ہی وقت پر دستک دی جو ایک ناقابل تردید حقیقت ہے ۔رواں جاڑے کو تاہم جموں کشمیر کی تاریخ میں اسلئے ہمیشہ یادکیا جائے گا کہ ابھی برفباری شروع بھی نہیں ہوئی تھی کہ وادی میں اندھیرا چھاگیا اورضروری اشیاء ناپید ہوگئے ۔ وادی کو بیرونی دنیا سے ملانے والی واحد شاہراہ ’ سرینگر جموں شاہراہ ‘بند ہوگئی اور یوں بیرونی دنیا سے زمینی رابطہ کٹ گیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرینگر جموں شاہراہ کو کشمیری عوام کیلئے’ رگِ حیات‘ کی اہمیت حاصل ہے ۔ اس ساری صورتحال نے صوبائی انتظامیہ کے دعوؤں کی پول کھول دی کیونکہ ہر سال کی طرح جاڑے سے قبل نیوزکانفرنسوں اور بیانات میں اس عزم کو دہرایا گیاتھا کہ ’ ضروری اشیاء کا وافر اسٹاک موجود ہے‘۔ Read the rest of this entry »


پرامن سال کا نعرہ کھوکھلا

02/01/2012

حقوق البشر کی تنظیم نے حقائق منظر عام پر لائے
جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کیلئے سرگرم ایک معروف تنظیم جموں کشمیر کولیشن آف سیول سوسائٹی نے سال 2011کے دوران ہوئی ہلاکتوں پر ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سال 2011کو پرامن سال تعبیر کرنے کا جو سرکاری بیان منظر عام پر آیا ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق’’سال2011 میں 6خواتین ،11طالب علم ،100جنگجو،71 فورسز اہلکار،6عدم شناخت افراداور8سیاسی لیڈر وکارکنان سمیت 233افراد مارے گئے جبکہ مبینہ حراستی وفرضی جھڑپوں کے دوران 7افراد کو فورسز نے ابدی نیند سلا دیا ‘‘۔واضح رہے کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے سال2011کو گذشتہ برسوں کے مقابلے میں پرامن سال قرار دیا ہے ۔ Read the rest of this entry »