اردو صحافت کا ماضی شاندار،حال توجہ طلب

28/08/2020
صحافت ملک وقوم کی آئینہ دار ہوتی ہے۔ صحافت تہذیب وتمدن ، ثقافت وسماجی قدروں کی عکاسی کرتی ہے۔آج کے اس برق رفتار زمانے میں اس کی اہمیت و افادیت سے کسی بھی صورت میں انکار نہیں کیا جاسکتا۔ صحافت انسانی اقدار کے تحفظ کی ضامن اورمظلوم و مجبور عوام کے جذبات و احساسات کی ترجمان ہوتی ہے۔ آج کے اس دور میں، جہاں بیشتر ممالک میں جمہوری حکومتیں ہیں، وہاں صحافت کی اہمیت دو چند ہوجاتی ہے ۔ صحافت کی قوت دراصل عوام کی قوت ہوتی ہے،یہی وجہ ہے کہ حکومت اور عوامی ادارے اس کے احترام پر مجبور ہوتے ہیں۔

Read the rest of this entry »


دین کے ساتھ گہرا ربط کار آمد اسلحہ

21/08/2020

سالِ نو کی آمد پرانفرادی اور اجتماعی زندگیوں کا محاسبہ کریں

نیا اسلامی سال یعنی 1442 ہجری دستک دے چکا ہے ۔ ہم نے نئے سال میں قدم رکھ کے حیاتِ مستعار سے ایک سال کا قیمتی عرصہ کم کرلیا ہے۔ محرم الحرام اسلامی کلینڈر کا پہلا مہینہ ہے جس کے بارے میں حضورؐ نے فرمایا کہ محرم الحرام حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے ، اس کا مقام بلند اور اسکی حرمت و عزت بہت زیادہ ہے۔ Read the rest of this entry »


سوشل میڈیا شعور کے پر چارکا آسان ذریعہ

13/08/2020

ٹیکنالوجی نے دنیا کو یکسر بدل دیا ہے۔ پچھلی چند دہائیوں میں اس ٹیکنالوجی کی بدولت ہی دنیا بھرکے لوگ ایک دوسرے کے نزدیک آ گئے ہیں۔ اب ہزاروں میل کی دوری کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔ جدید ٹیکنالوجی کی ترقی نے انسانی تعلقات کی نت نئی شکلیں پیدا کرکے انکے دائرے کو وسیع ترکردیا ہے۔ Read the rest of this entry »


وبائی دور میں تعلیم: ٹیکنالوجی متبادل ضرور،مسائل سے مبرا نہیں

08/08/2020

کورونا وائرس ایک ناگہانی بلا کی صورت میں دنیا پر مسلط ہے۔ دنیا کا کوئی ملک اس بلائے ناگہانی کا سامنا کرنا تو کجا اس سے بچاﺅکا متحمل نہیں ہے۔کورونا کے پھیلاﺅ کا سب سے بڑا خطرہ اسکولوں اور تعلیمی اداروں پرمنڈلاتے دیکھ کر انہیں فوراً بند کردیا گیا جس کی وجہ سے روایتی طریقہ تعلیم تقریباً منقطع ہوچکا ہے۔ Read the rest of this entry »