اردو صحافت کے کردار کا اعتراف کیوں نہیں؟

17/09/2012

اردو زبان جو ہندوستان کی آزادی کے فوراً بعدسرکاری زبان بنائے جانے کی دعوے دار تھی آج اپنی بقاء کیلئے جدوجہد میں مصروف ہے۔ہندوستان کی قومی زبان بننے میں اپنوں کی سازشوں نے اس کا گلہ گھونٹ دیا یا سیاسی ،غیر سیاسی یا مذہبی رنگت دیکر اس کو بے رنگ کردیا گیا البتہ ریاست جموں و کشمیر میں کہنے کو تو اسے ’’سرکاری زبان‘‘ کا درجہ حاصل ہے لیکن یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ سر کاری سطح پر بھی اس سے وہ سلوک نہیں کیا جارہا ہے جس کی یہ حقدار ہے بلکہ اگر یوں کہا جائے کہ جموں کشمیر میں اس کو دفن کرنے کی تمام کوششیں سیاسی وغیر سیاسی اورسرکاری و غیر سرکار ی سطح پر جاری ہیں ۔ پھر بھی گذشتہ نصف صدی سے اگر اردو زندہ ہے تو یہ کرشمہ ہے اردو والوں کے بجائے خود اردو کی قوت بقاء کا کہ ایسے دگرگوں حالات میں بھی نہ صرف خود زندہ ہے بلکہ زندگی کے ہر شعبے میں اپنی موجودگی کا ثبوت دے رہی ہے۔ Read the rest of this entry »