خودکشی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ

29/06/2011

90 کی دہائی سے قبل خودکشی کا لفظ بولنا بھی حرام سمجھا جاتا تھالیکن چند برسوں کے دوران اس میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔رواں سال خودکشی کے 60واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں 30افراد نے جان گنوادی ہے جبکہ سال 2010میں 76واقعات پیش آئے تھے جن میں 39افراد کی موت واقع ہوئی تھی۔تحقیقی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 3سال کے دوران 14, 830افراد نے خودکشی کی ۔ماہرین طب کے مطابق وادی میں روزانہ4سے5اقدام خود کشی کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ اگرچہ خودکشی کے بڑھتے واقعات کے بعد اس کے خلاف فتویٰ بھی جاری کیا گیا تھا ،تاہم اس کے باوجود بھی خودکشی کے رجحان میں تشویشناک اضافے سے سنجیدہ طبقہ متفکر نظر آرہا ہے ۔اعداد شمارسے پتہ چلتا ہے کہ سابق دستیاب ریکارڈ کے مقابلے میں ان واقعات میں 50فیصداضافہ ہواہے جو کہ باعث تشویش ہے اور رواں جدوجہد کی بھینٹ چڑھنے والوں کا بعد دوسرا نمبر خود کشی کرنے والے لوگوں کا ہے ۔ Read the rest of this entry »


زیادتیاں جاری رہیں تو عوامی ردعمل کا خطرہ

17/06/2011

جموں کشمیر میں انسانی حقوق کے ریاستی کمیشن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر ریاست میں جبر و زیادتیوں کاسلسلہ ترک نہیں کیا گیا توشدید عوامی رد عمل ہوسکتا ہے۔ کمیشن نے ریاستی حکومت سے کہا ہے کہ حراستی تشدد ، فرضی جھڑپوں اور جبری گمشدگیوں کے واقعات میں ملوث اہلکاروں کو سزا دی جا نی چاہئے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ بشری حقوق کی پامالیوں کی پردہ پوشی سے بھارت کے قومی مفادات کا تحفظ نہیں ہوسکتا ہے بلکہ ایسے واقعات سے عام لوگوں میں حکومت اور اس کے مختلف سیکورٹی اداروں کے خلاف ناراضگی میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔کمیشن کے مطابق عالمی سطح پر بھی فورسز اور ملک کی شبیہ بگڑ جانے کا خدشہ ہے ۔ Read the rest of this entry »


گرمائی ایجی ٹیشن کی ہلاکتوں میں ایک اور کا اضافہ

11/06/2011

10ماہ بعد شہری زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا
سال 2010کی احتجاجی لہر کے دوران ہوئی ہلاکتوں میں ایک طویل عرصے کے بعد سنیچر کو اس وقت ایک اور کا اضافہ ہوگیا جب دو کمسن بچوں کا باپ 10ماہ تک صورہ اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ اس طرح ایجی ٹیشن کے دوران فورسز فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد اب121تک پہنچ گئی۔عبدالرشید ریشی ولد غلام محمد ساکن سانبورہ پانپور 5اگست2010کو زخمی ہوا تھا۔ عدالت عالیہ نے محض 24گھنٹے قبل مقتول کے حق میں ایکس گریشیاریلیف فراہم کرنے کے احکامات صادر کرتے ہوئے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے سربراہان کو ہدایت دی تھی کہ وہ زخمی شہری کوسرکاری خرچے پرعلاج و معالجہ فراہم کرنے کیلئے اقداما ت اٹھا ئیں۔ Read the rest of this entry »