گرداس پور حملے کے بعد جموں و کشمیر میں سکیورٹی سخت

29/07/2015

گرداس پورحملے کے بعدجموں وکشمیرمیں سکیورٹی ایجنسیاں متحرک ہوگئی ہیں جبکہ حدمتارکہ،ورکنگ باؤنڈری اوربین الااقوامی سرحدپرچوکسی بڑھادی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس کے راجندرا کمار نے تازہ صورتحال کے بارے میں ریاستی پولیس ، مرکزی پولیس فورس ( سی آر پی ایف ) اور مختلف خفیہ ایجنسیوں کے اعلیٰ افسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جس کے بعد پوری ریاست میں تعینات جموں وکشمیر پولیس کے علاوہ سی آر پی ایف اور فوج کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ Read the rest of this entry »


نارہ بل ہلاکت:متاثرین کی نظریں عدالت پر مرکوز

07/07/2015

نارہ بل واقعہ ،جس میں ایک 17سالہ نوجوان سہیل احمد صوفی پولیس کی راست فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا تھا، کے لواحقین نے اپنی ساری امیدیں اب عدالت کے ساتھ وابستہ کی ہیں۔ اس دوران ہلاکت میں ملوث اہلکاروں کے رشتہ داروں نے کئی بارسہیل کے لواحقین سے رحم کی اپیل کی ہے ۔سہیل کے بڑے بھائی اعجاز احمد صوفی نے کہا کہ ’’ہم نے انہیں کہہ دیا کہ یہ معاملہ پیسوں یا نوکری کا نہیں بلکہ ایک معصوم کے خون کا ہے اور اب جبکہ کیس عدالت میں ہے اسلئے عدالت کے فیصلے کا ہی انتظار کریں گے‘‘۔واضح رہے کہ 17سالہ سہیل کو 18اپریل اْس وقت جاں بحق کیا گیا تھا جب وہ گھر سے باہر آکر یہ دیکھنے کیلئے نکلا تھا کہ ہڑتال کال کے نتیجے میں اْس کا سکول بند ہے یا کھلا۔ہڑتال کی کال حریت (گ)نے سینئر حریت لیڈر اور مسلم لیگ سربراہ مسرت عالم بٹ کی گرفتاری کے خلاف دی تھی۔ Read the rest of this entry »