ڈرگ پالیسی عوام دوست،شرما کی وضاحت

21/02/2012

جموں کشمیر کے وزیر صحت نے ڈرگ پالیسی کو ریاستی عوام کیلئے سودمند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مفاد پرست عناصر بلاوجہ لوگوں میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ اس پالیسی کو3سال کی مشاورت کے بعد منظر عام پر لایا گیا۔اس دوران انہوں نے پرائیویٹ طبی اداروں کیلئے چھوٹے بڑے آپریشن عمل میں لانے کیلئے ریٹ لسٹ بھی جاری کیا اور کہا کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سنگین کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ وزیر صحت سرینگر میں منگلوار کو شمالی ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے ذریعے ٹی بی پر قابو پانے کے حوالے سے اٹھائے جا رہے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعدایک ہنگامی نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ Read the rest of this entry »