سمارٹ سٹی پروجیکٹ،جموں و کشمیر کا کہیں ذکر نہیں

29/01/2016

مرکزی حکومت نے 100 سمارٹ سٹی تیار کرنے کے اپنے ’ڈریم پروجیکٹ‘ کے تحت جمعرات کو 20 شہروں پر مشتمل پہلی فہرست کا اعلان کر دیا تاہم اس فہرست میں ریاست جموں و کشمیر کے کسی ایک شہر کا بھی انتخاب نہیں ہوا ہے۔ سمارٹ سٹی مشن گذشتہ سال وزیر اعظم نریندر مودی نے متعارف کیا تھاجس کے تحت مرکزی حکومت 100منتخب شہروں میں شہری بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے فی کس 100کروڑ روپے کی امداد فراہم کر رہی ہے اور بہتر انتظامیہ کی فراہمی بشمول ای گورننس ایند سٹیزن سروس ، کوڑاکرٹ ، پانی اور توانائی کی سہولیات کا انتظام و انصرام کے لئے سہولیات دستیاب رکھنا ہے۔ جموں وکشمیر واحد ریاست ہے جس کے سرینگر اور جموں دو راجدھانیاں ہیں اور دونوں پروجیکٹ کے دائرے میں آتے ہیں۔ دونوں شہر نہ صرف زئد از ریاست کی 50فیصد شہر ی آبادی کو اقامت فراہم کرتے ہیں بلکہ سیاحت اور یاترا پر آنے والے لوگوں کے ایک بڑی تعداد کو بھی اقامتی اور دیگر سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ Read the rest of this entry »


20/01/2016

Kashmiri Muslims hold funeral prayers in absentia for a missing Kashmiri man in Srinagar, Indian controlled Kashmir, Tuesday, Jan. 19, 2016. Hundreds Tuesday participated in funeral prayers in absentia for a Kashmiri man who disappeared fourteen years back. Relatives allege that the man was killed in the custody of Indian troops. (AP Photo/Dar Yasin)

راولپورہ میں سینکڑوں لوگوں نے منگل کو 14سال قبل لاپتہ کئے گئے شہری کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی ،جس میں لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک سمیت کئی مزاحتمی لیڈران اور لاپتہ افراد کے لواحقین نے شرکت کی۔اس موقعہ پر آزادی کے حق میں اور ہندوستان مخالف فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے۔ Read the rest of this entry »


گیلانی کی طبیعت ناساز/نظربندی بنیادی وجہ:معالجین

20/01/2016

SAGحریت کانفرنس (گ) چیئرمین اور بزرگ آزادی پسند لیڈر سید علی گیلانی کی طبیعت گذشتہ کئی روز سے چھاتی میں درد ہونے کی وجہ سے ناساز ہے۔اْن کا بدن درد محسوس کررہا ہے اور وہ بات کرنے میں بھی دقت محسوس کررہے ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گیلانی کی مسلسل خانہ نظر بندی اُن کی صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ وہ سینے میں تکلیف کی وجہ سے کافی کمزور ہو چکے ہیں۔ماہر معالجین کے مطابق اگر کسی صحت مند شہری کو بھی اس کے گھر میں مسلسل بند رکھا جائے گا تو اْس کی صحت پر بھی اس کا برا اثر پڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ سید علی گیلانی اپنی اپنی رہائش گاہ واقع حیدرپورہ میں سال 2010سے خانہ نظر بند ہیں ۔ Read the rest of this entry »


مفتی محمد سعیدکا انتقال ، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

07/01/2016

Mufti Sayeedریاست جموں و کشمیر کے12ویں وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سرپرست 79سالہ مفتی محمد سعید جمعرات کی صبح نئی دلی میں انتقال کرگئے۔اُنہیں پھیپھڑوں میں انفیکشن ہونے کی وجہ سے 24دسمبر2015کو ہنگامی بنیادوں پر علاج و معالجہ کیلئے آل انڈیا انسٹی چیوٹ آف میڈکل سائنسز (ایمز) میں داخل کیا گیا تھا،جہاں وہ جمعرات کی صبح 7:30 بجے چل بسے۔ Read the rest of this entry »


پاک بھارت مذاکرات لاحاصل عمل:گیلانی

06/01/2016

بلدیاتی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے حریت کانفرنس(گ) چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا کہ نئی دلی انتخابات میں کشمیریوں کی شرکت کو اپنے حق میں ریفرنڈم قرار د ے رہا ہے جس کے نتیجے میں آزادی کی منزل طویل ہوجاتی ہے۔ حریت چیئرمین نے پاک بھارت مذاکرات کو ایک لاحاصل عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایک طرف مسائل حل کرنے کی بات کرتا ہے اور دوسری طرف کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیکر اپنی ہٹ دھرمی کا احساس دلاتا ہے۔ گیلانی نے نیشنل کانفرنس کو کشمیریوں کی غلامی کیلئے سب سے زیادہ ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ’’ہماری غلامی کی بنیاد اس وقت پڑی جب 1938 میں نیشنل کانفرنس کومعرض وجود میں لایا گیا اوراین سی کے بانی مرحوم شیخ محمد عبداللہ نے کانگریس کے ساتھ دوستی بڑھائی۔ پی ڈی پی کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے گیلانی نے کہا کہ ہندوستان کے قبضے کو دوام بخشنے والی سبھی جماعتیں ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں ۔گیلانی اپنی رہائش گاہ واقع حیدرپورہ میں ’’مسئلہ کشمیر کی اساس۔۔۔اقوام متحدہ کی قراردادیں‘‘ کے عنوان پر منگل کو ایک سمینار سے خطاب کررہے تھے۔ Read the rest of this entry »