’جانشین مقرر کرنے کی قیاس آرائیاں ختم‘

03/05/2016

حریت کانفرنس (گ) چیئرمین سید علی گیلانی نے اپنے جانشین کی تقرری پر ہورہی تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ تحریک حریت کو معلوم ہے کہ اُن (گیلانی)کے رحمت حق ہونے کے بعد کیا کرنا ہے اور حریت کانفرنس کی سبھی اکائیاں مشاورت کرکے اپنے سربراہ کا انتخاب کریں گی۔سید علی گیلانی پیر کو حیدرپورہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔معلوم رہے کہ گذشتہ کئی روز سے یہ قیاس آرائیاں عوامی حلقوں اور سماجی نیٹ ورک پر گشت کررہی تھیں کہ سید علی گیلانی اپنے دیرینہ ساتھی اور تحریک حریت کے جنرل سیکریٹری محمد اشرف صحرائی کو اپنا جانشین مقرر کرنے والے ہیں۔ Read the rest of this entry »