حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں

27/04/2015

سرکاری زبان کی سرکاری سرپرستی میں برا حال سنجیدہ فکر افراد کیلئے باعث تشویش
bنوشتہ دیوار پڑھ لیں اردو کی موجودہ صورتحال کا نوحہ شہر کے ایک نامی سرکاری سکول کی دیواروں پر نظر آتا ہے جہاں کلاس رومز میں داخل ہونے سے قبل طلبا ’’عوامی اصلاح‘‘ سے متعارف ہوتے ہیں۔ ان دیواروں پر اردو کے عظیم شعراء کے اشعار اس طرح لکھے ہوئے ہیں کہ خود غالب ، اقبال، اوراستاد ذوق کی روحیں قبروں میں تڑپ رہی ہوں گی کہ ان کی شاعری کے ساتھ موجودہ نسل نے کیسا سلوک کیا ہے۔یہ معاملہ ایک سکول ہی نہیں بلکہ ساری ریاست میں جگہ جگہ دفاتر ،سکولوں اور محکمہ جات کے علاوہ شاہراہوں پر ایسے بورڈ نصب ہیں ،جن میں اردو املا کے ساتھ کھلم کھلا کھلواڑ کیا جاتا ہے۔ Read the rest of this entry »


’راہیں جدا جدا،موقف یکساں‘

21/04/2015

گیلانی ، میرواعظ اور ملک 7سال بعد ایک ہی سٹیج پر
Geelani+Mirwaiz+Malikوسطی کشمیر کے نارہ بل بڈگام میں سات سال بعد جموں و کشمیر کے سرکردہ آزادی پسند رہنما سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک ایک ہی سٹیج پر نظر آئے۔ اس سے قبل 2008میں شرائن بورڈ ایجی ٹیشن کے دوران عیدگاہ چلو کال کے موقعہ پر تینوں لیڈران ایک ساتھ ایک ہی سٹیج پر نظر آئے تھے۔ تینوں آزادی پسند قائد ین نے سرینگر گلمرگ شاہراہ پر واقعہ نارہ بل نامی گاؤں میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہوئے 16سالہ طالب علم کے لواحقین سے غیر متوقع طور بیک وقت یکجہتی کا اظہارکیا۔واضح رہے کہ ترال میں فوج کے ہاتھوں ہوئی ہلاکتوں کے بعد ہڑتال اور مظاہروں کی کال کے بیچ سنیچر18اپریل کو نارہ بل میں پولیس فائرنگ سے ایک16سالہ طالب علم سہیل احمد صوفی جان بحق ہوگیا تھا۔ Read the rest of this entry »


کشمیر سیاسی مسئلہ:مفتی سعید

15/04/2015

mufti-sayeedجموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید نے کشمیر کو ایک سیاسی قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس کے حل کے لئے تمام متعلقین کواعتماد میں لینا ضروری ہے۔ انہوں نے ترال واقعہ کو بد قسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ چھتر گام واقعہ کی طرح اس کی نہ صرف تحقیقات کی جائے گی بلکہ اصل حقیقت کاپتہ لگایا جائے گا۔ مفتی سعید گذشتہ سال کے سیلاب سے متاثر ہوئے تاجروں اور دکانداروں میں امدادی چکیں تقسیم کرنے کے حوالے سے سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ Read the rest of this entry »