سال 2011: شیرین وتلخ یادوں کے ساتھ رخصت

31/12/2011

سال2011 ۱پنی تمام شیرین وتلخ یادیں چھوڑ کر الوداع کہہ گیا۔ اس سال کا اگراجمالی جائزہ لیا جائے تو یہ سال بھی جموں کشمیر کے حوالے سے کچھ زیادہ اچھا ثابت نہیں ہوا۔2010 کے غموں اور رنجشوں کو بھلا کر2011 سے نئی امیدیں باندھ کر اس کا خیر مقدم کے ساتھ آغاز کیا گیا تھا لیکن رخصت ہونے و الے اس سال نے بھی ان مایوسیوں سے عوام کا دامن بھردیا ۔روٹی ، کپڑا اورمکان فراہم کرنے والے حکمرانوں کے دعوے حسب سابقہ سراب ثابت ہوئے۔ریاست میں سینکڑوں افراد نفسیاتی الجھنوں میں مبتلا رہے۔سال2010کے مقابلے میں اگرچہ 2011 قدرے پر امن رہا تاہم ایک تلخ حقیقت یہ بھی ہے کہ تشدد کی مختلف وارداتوں کے دوران 179 ہلاکتیں ہوئیں جن میں97 جنگجو،5 خواتین ،8 معصوم بچے، 47 عام شہری اور 35 فورسز اہلکار شامل ہیں۔ اس سال جمعیت اہلحدیث کے صدر مولانا شوکت احمد شاہ کا قتل ،حزب اقتدار کی سب سے بڑی جماعت نیشنل کانفرنس کے کارکن سید محمد یوسف کی کرائم برانچ میں ہوئی پر اسرار ہلاکت ، پنچایتی انتخابات میں لوگوں کی شمولیت ،وادی میں اپنی نوعیت کا پہلا بڑاریل حادثہ، بغیر ڈرائیور ریل کا 40 کلومیٹر مسافت طے کرنااورریاست کے ایک سینئر وزیر پر حملہ جیسے کئی ہنگامہ خیز واقعات رونما ہوئے۔ Read the rest of this entry »


مدارس کی مالی معاونت ،’اس حمام میں سب ننگے ‘

20/12/2011

ریاست میں کئی روز سے مدارس کو مرکزی سرکار کی جانب سے فراہم کئے گئے مالی امداد کی باتیں ہورہی ہیں اور اس سے دینی مدارس اور اداروں سے وابستہ اشخاص پر انگلیاں اُٹھائی جارہی ہیں۔حد تو یہ ہے کہ اب کچھ ادارے باضابطہ طور پر تردیدی بیانات جاری کرنے لگے ہیں اور مالی امدادحاصل کرنے کی نفی کررہے ہیں۔ادھر مرکزی وزراء وقفے وقفے سے اس بات کو اُچھالنے میں کسی بخل سے کام نہیں لیتے جبکہ ریاستی سرکار کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر کو انسانی وسائل کی ترقی کی مرکزی وزارت سے اس طرح کی امداد پہلی بارفراہم کی گئی جس کی منصفانہ تقسیم محکمہ تعلیم کو سونپی گئی۔ Read the rest of this entry »