کامیابی کا تعین اورحصول

28/06/2023

وقت اور اصولوں کی پاسداری سے ہی ممکن
ہر شخص زندگی میں کامیابی چاہتا ہے اورہمارے ہاں لوگوں نے اپنے اپنے لحاظ سے کامیابی کے مختلف معیار مقرر کر رکھے ہیں ، کسی کے نزدیک مالدار ہو جانا کامیابی ہے ، کسی کے نزدیک شہرت مل جانا کامیابی ہے ، کوئی منصب اور عہدہ مل جانے کو کامیابی خیال کرتا ہے ، غرض ہر ایک نے کامیابی کے الگ الگ معیار مقرر کر رکھے ہیں اور ہر کوئی اپنے معیار کے مطابق کامیابی کے پیچھے دوڑتا چلا جا رہا ہے لیکن اصل میں کامیابی کا معیارکیا ہے؟

Read the rest of this entry »

گاڑی کو ہوائی جہازنہ سمجھیں

19/06/2023

خود بھی جئیں، دوسروں کو بھی جینے دیں!
سڑک حادثات ویسے پور ی دنیا کا ایک اہم مسئلہ ہے اورجموں کشمیر میں بھی اس نے ایک تشویشناک شکل اختیار کر لی ہے۔روز بروز حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔کسی بھی قوم کے تہذیب و تمدن کا اندازہ اس کے ٹریفک کے نظام کودیکھ کر لگایا جاسکتا ہے۔ مہذب معاشرے میں زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح ٹریفک کا نظام بھی نظم و ضبط کا عملی مظاہرہ ہوتا ہے۔ گزشتہ چند عشروں کے دوران تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ سڑکوں پر رش زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات کی شرح بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر 25ویں سیکنڈ میں دنیا کے کسی کونے میں ایک شخص سڑک حادثے میں اپنی جان گنوادیتا ہے۔

Read the rest of this entry »

بے شمارآبی ذخائرشہر کاری کی نذر

08/06/2023

عالمی یوم ماحولیات کے سلسلے میں 5جون کو دنیا بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیاگیا ۔یہ ایک ایسا دن ہے جو پوری دنیا میں ہر سال ماحولیات سے متعلق معاملات کے حوالے سے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کیلئے منایاجاتا ہے۔اس کی بنیاد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ذریعہ 1972 میں اس وقت رکھی گئی جب ’اسٹاک ہوم ‘میں ماحول سے انسانی چھیڑ چھاڑ کے موضوع پر ایک کانفرنس کا افتتاح کیاگیا تھا۔

Read the rest of this entry »