’سینک وپنڈت کالونیاں جدوجہد آزادی سے توجہ ہٹانے کی کوشش‘

13/06/2016

Geelani+Mirwaizسینک وپنڈت کالونیوں اور نئی انڈسٹریل پالیسی کے مجوزہ منصوبوں کو جدوجہد آزادی سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش قرار دیتے ہوئے آزادی پسند قیادت نے کہا کہ بھارت ان حربوں سے جموں و کشمیر میں اپنے فوجی قبضے کو دوام بخشنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت کو متنبہ کیا کہ اگران منصوبوں کو ترک نہیں کیا گیاتو اس کے خلاف ایک منظم ایجی ٹیشن شروع کی جائے گی اور اس کے جو بھی نتائج نکلیں گے، اُس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔مزاحمتی لیڈران تحریک حریت کے مرکزی دفتر واقع حیدر پورہ میں ’سینک و پنڈت کالونیاں اور حکومت کی مبہم پالیسی‘ کے عنوان پرایک سمینار سے خطاب کررہے تھے،جس کا اہتمام حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں اورلبریشن فرنٹ نے مشترکہ طور کیا تھا ۔ Read the rest of this entry »