اندیشے خود اعتمادی کیلئے زہر ہلاہل

30/04/2020

وبائی صورتحال میں مثبت سوچ اپنائیں

کورونا وائرس رنگ و نسل اور قوم و مذہب کا امتیاز کئے بغیر پوری دنیا میں حملہ آور ہوچکا ہے ۔ برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن سے لے کر پرنس چارلس تک یہ وائرس اعلیٰ طبقہ کے سینکڑوں لوگوں کو اپنا نشانہ بناچکا ہے۔دنیا اس کوشش میں ہے کہ اس وائرس پر جلد از جلد قابو پایا جاسکے۔ یہ مقصد نہ صرف اس صورت میں پورا ہوسکتا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک ایک دوسرے سے تعاون کریں بلکہ ان ملکوں میں رہنے والے لوگ بھی انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنا کردار ادا کریں۔

Read the rest of this entry »


ترقیاتی عمل کی کمزوریاں عالمی سطح پر بے نقاب

23/04/2020

میزائل نہیں وینٹی لیٹرچاہئے
کورونا وائرس کی وجہ سے آج انسانیت دکھی ہے اور سسک سسک کر دم توڑ رہی ہے۔ روزانہ ہزاروں جانیں تلف ہورہی ہیں لیکن طبی دنیا میں تاحال اس کا کوئی علاج نہیں ہے۔یہ وائرس کب ختم ہورہا ہے ، کسی کو کچھ پتہ نہیں۔ یہ وائرس امیر و غریب کا فرق کئے بغیر انسانوںکو موت کے منہ میںدھکیل رہی ہے۔ اب تک ہزاروں لوگ اس وباءکی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیںاور لاکھوں افراد متاثر ہوچکے ہیں۔کوئی دوا نہ ہونے کے باعث یہ اندوہناک سلسلہ جاری ہے۔ دنیابھر کے سائنسدان اور طبی ماہرین اس خطرناک وائرس کا علاج ڈھونڈنے کے لئے سرگرم ہیں۔ اب تک ویکسین نہ ہونے کے باوجود احتیاطی تدابیر سے بھی اس وباءکا شکار لوگوں کا علاج کیا جارہا ہے۔عالمی ادارہ صحت سمیت مختلف مستند ادارے صفائی ستھرائی اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے اور لاک ڈاﺅن کرنے کی جو تجاویز دے رہے ہیں۔ Read the rest of this entry »


خدمت خلق۔۔۔کچھ کرنے کا وقت آگیا ہے

16/04/2020

عصر حاضر میں معاشرتی فلاح وبہبود ایک عام اصطلاح ہے جس کا مطلب اجتماعی مسائل اور کوششوں کو اس طرح بروئے کار لانا ہے کہ کسی ایک انسان کی زندگی بنیادی ضرورتوں سے محروم نہ رہے۔ کوئی بے خانہ وبے خانماں نہ رہے اور کسی کو بلاوجہ علم وعرفان کی شمع سے محروم نہ رہنے دیا جائے۔خدمت خلق کا مروجہ تصور انیسویں صدی عیسوی کے بدلتے ہوئے حالات کی پیداوار ہے۔ یہی تصور آج کے بیشتر ترقی یافتہ ممالک میں مختلف صورتوں میں اور مختلف ضابطوں کی صورت میں نظر آتا ہے بلکہ خدمت خلق کا تصور تعلیمی سطح پر ایک با قاعدہ سائنس (سوشل سائنس)کا درجہ اختیار کر چکا ہے۔ Read the rest of this entry »