مائیک تھامنے والا ہر شخص صحافی نہیں

13/05/2023

صحافت دنیا کا شائد وہ واحد شعبہ ہے جہاں ہر نومولودچند روز میں ہی صحافی اور سینئر تجزیہ کاربن جاتا ہے۔صحافت دن بھر کے واقعات کو تحریر میں نکھار کر، آواز میں سجا کراور تصویروں میں سمو کر انسان کی اُس خواہش کی تکمیل کرتی ہے جس کے تحت وہ ہر نئی بات جاننے کیلئے بے چین رہتا ہے۔ تکنیکی لحاظ سے اگر دیکھا جائے تو شعبہ صحافت کے کئی معنی اور اجزاءہیں لیکن سب سے اہم نکتہ جو صحافت سے منسلک ہے وہ عوام کو باخبر رکھنے کا ہے۔

Read the rest of this entry »

خودکشی کا بڑھتا رجحان خطرے کی گھنٹی !

06/05/2023

وادی کشمیر میں خودکشی کا بڑھتا ہوا رجحان ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ آئے روز اخباروں یا سوشل میڈیا پر یہ خبریں ملتی ہیں کہ ایک نوجوان لڑکے یا لڑکی نے جہلم میںچھلانگ لگاکر،گلے میں پھندا ڈال کر یا زہریلی شے کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔عالمی ادارئہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے مطابق دنیا میں ہر سال کم و بیش آٹھ لاکھ افراد خودکشی کرتے ہیں یعنی اوسطاً ہر 40 سیکنڈ میں ایک شخص اپنی زندگی کا چراخ اپنے ہی ہاتھوں بجھا دیتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق خودکشی کا سب سے زیادہ رجحان روس، مشرقی یورپ، بھارت اور چند مغربی افریقی ممالک میں زیادہ ہے جہاں اوسطاً ایک لاکھ افراد میں 15 یا زائد افراد ہر سال خودکشی کرتے ہیں۔تشویشناک معاملہ یہ ہے کہ نوجوانوں میں تشویشناک حد تک تیزی آ گئی ہے جو اس سائنسی اور سمٹتے فاصلوں کے دور میں حیرت انگیز بلکہ لمحہ فکریہ ہے۔

Read the rest of this entry »