کشمیر میں اخبارات کی اشاعت پر سرکاری قدغن

17/07/2016

aaکرفیو زدہ کشمیر میں اتوار کو اخبارات کی اشاعت پر تین روز تک جاری رہنے والی سرکاری پابندی شروع ہوگئی۔ واضح رہے کہ موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ خدمات بدستور معطل ہیں جبکہ کیبل ٹی وی پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ریاستی حکومت نے سنیچر کو اخبار مالکان اور مدیران سے اگلے تین روز تک پابندی جاری رکھنے کی اطلاع دی جس کے بعد مدیران و مالکان نے حکومتی کارروائی کو’پریس ایمرجنسی ‘ قرار دیتے ہوئے اخبارات کی اشاعت روک دینے کا فیصلہ لیا۔ Read the rest of this entry »


فورسزنے زخمیوں کو بخشا نہ تیمارداروں کو

14/07/2016

حزب کمانڈر برہان وانی اور اْس کے دوساتھیوں کی ہلاکت کے بعد احتجاجی لہر کے دوران فورسزکی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو سرینگر لانے کے دوران بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔جس زخمی کا گلو کوز چڑھایا گیا تھا وہ باہر پھینک دیا گیا اور تیمار داروں کی بھی شدید مارپیٹ کی گئی۔یہ پہلا موقعہ ہے کہ زخمی شہریوں کو سرینگر پہنچانے سے قبل پولیس و فورسز کے بعض اہلکاروں نے راستے میں ہی بے تحاشا تشدد کا نشانہ بنایا۔حالانکہ 2010میں اس سے بھی بڑے پیمانے پر تشدد ہوا تھا لیکن اس طرح کی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔ Read the rest of this entry »


بیشتر نوجوانوں کے کولہوں اور ٹانگوں میں گولیاں پیوست

14/07/2016

MIXحزب کمانڈر برہان مظفر وانی کی ہلاکت کے بعد بھڑک اٹھنے والی تشدد کی لہر میں جہاں 34 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں وہیں سینکڑوں افراد گولیاں اور پیلٹ لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے کئی ایک کی حالت اسپتالوں میں تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ ہڈیوں اور جوڑوں کے ہسپتال برزلہ میں 30زخمی نوجوان فی الوقت زیر علاج ہیں جن میں ایک18سالہ دوشیزہ بھی شامل ہے۔ Read the rest of this entry »


5سو دعوتی تقاریب منسوخ، تعداد1000تک پہنچنے کا امکان

14/07/2016

معروف عسکری کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد پیدا شدہ احتجاجی صورتحال اور کرفیو کی وجہ سے سینکڑوں شادی بیاہ کی تقاریب منسوخ ہوگئی ہیں اور آئندہ ہفتے کے دوران منعقد ہونے والی شادیوں کی تقاریب بھی تیزی کے ساتھ منسوخ کی جارہی ہیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق محض سرینگر شہر میں 10جولائی سنیچرسے 13جولائی بدھوار تک مکمل ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کے بیچ500 کے قریب تقاریب منسوخ ہوئی ہیں جبکہ ہڑتال جاری رہنے کے پیش نظر 20جولائی تک مزید500 شادیاں منسوخ کی جارہی ہیں تاہم نکاح خوانی کی تقاریب کا انعقاد انتہائی سادگی سے ہورہا ہے۔ Read the rest of this entry »


پیلٹ کا قہر۔۔۔ 3لڑکیوں سمیت 71 افرادکی آنکھیں متاثر

12/07/2016

وادی میں حزب کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد چار روز کے پر تشدد واقعات کے دوران احتجاجی مظاہرین کو روکنے کیلئے فورسزاہلکاروں نے طاقت کا بے تحاشا استعمال کیا جس کے نتیجے میں اندھا دھند طریقے سے ہلاکتیں بھی ہوئیں اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے۔صورتحال کا المناک پہلو یہ ہے کہ تشدد کے واقعات کے دوران درجنوں کی تعداد میں نوجوان بینائی سے محروم ہونے کی دہلیز پر ہیں۔ Read the rest of this entry »