عرب کے عوامی انقلاب پر عجم میں گرما گرم بحث

19/02/2011

مصر میں آمریت پسندی کے خلاف عوامی انقلاب اور ایک آمریت پسند کی سیاسی زندگی کا عبرتناک اختتام اس وقت پوری دنیا کیلئے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔عرب کے صحرائوں سے  دورعجم کے بیابانوں کے بیچ واقع وادی کشمیر میں بھی مصر کے بدلتے ہوئے حالات اور حسنی مبارک کا مستعفی ہونا لوگوں کیلئے دلچسپی کا باعث بنے ہوا ہے ۔ سماج کا ہر طبقہ اس انقلاب کو اپنے منفرد زاویہ نگاہ سے دیکھ کر اس کی مطابقت کشمیر کی مزاحمتی تحریک سے کرنے کی کوشش کرتا ہے۔نوجوان طبقہ میںمصری انقلاب کے حوالہ سے کافی جوش و خروش پایا جارہا ہے او ر وہ اس انقلاب پر تبصروں کیلئے سماجی ویب سائٹوں کا استعمال کررہے ہیں۔نوجوان طبقے کا ماننا ہے کہ ملک اور قوم مختلف ہوسکتے ہیں تاہم جن حالات کا یہاں کے لوگوں کو سامنا ہے وہ بھی نظر انداز نہیں کئے جاسکتے۔ Read the rest of this entry »


ٹارگیٹ کلنگ میں طالب علم جاں بحق

05/02/2011

شمالی کشمیر کے ہندوارہ قصبے میں سنیچر کو فوج کے ہاتھوں 21سالہ طالب علم کی ہلاکت کے بعدحالات کشیدہ ہوگئے ۔ ہندوارہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے طالب علم کی ہلاکت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔ ریاستی حکومت نے مجسٹیریل انکوائری کےاحکامات صادرکئے اور پولیس نے فوج کے خلاف قتل کا کیس درج کیا ۔فوج نے بھی غلطی تسلیم کرتے ہوئے عوام سے مانگی لی ہے اور فوجی سطح پر تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ریاست کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے لواحقین سے معافی مانگ لی ہے۔ Read the rest of this entry »