جموں کشمیر:امریکی صدر کے دورۂ بھارت پر ہائی الرٹ

02/11/2010

امریکی صدر باراک اوبامہ کے دورۂ بھارت کے موقعہ پر ریاست جموں و کشمیر میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔بھارت کی سراغ رساں اداروں نے امریکی صدر کی ممکنہ بھارت آمد کے دوران دہشت گردانہ حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے اورحکومت کو خبردار کیا ہے کہ اوباما کی توجہ مرکوز کرنے کیلئے بھارت کے اندر دہشت گردانہ حملے ہونے کا سنگین خطرہ ہے ۔ خفیہ ایجنسیوں نے ریاست جموں وکشمیر میں بھی امریکی صدر کے دورے کے پیش نظر جنگجوؤں کی جانب سے کوئی بڑی واردات انجام دینے یا پھر تشدد اور احتجاج کو مزید تیز کرنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے ۔سیکورٹی فورسزکو چوکس کردیاگیا ہے۔امریکی صدرباراک اوبامہ رواں ہفتے دورۂ بھارت پر پہنچ رہے ہیں ۔بتایا جاتاہے کہ امریکی صدر ایک اعلیٰ سطحی ڈیلی گیشن کے ہمراہ بھارت وارد ہونگے ۔ Read the rest of this entry »