کیا روئی کے گالوں سے نجات ممکن نہیں؟

11/05/2022

چند سال قبل وادی میں عدالت عالیہ کے حکم نامہ پر مادہ روسی سفیدوں کو کاٹنے کی مہم شروع کی گئی تھی اور بعد اذاں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی دی گئی تھی تاکہ مقررہ وقت پر مادہ روسی سفیدوں کی شاخ تراشی کیلئے اقدامات کئے جائیں تاہم صورتحال جوں کی توں ہے۔کورونا نہ ہونے کے باوجود آج بھی لوگ ماسک پہنے ہوئے نظر آتے ہیں بلکہ یوں کہا جائے جو لوگ کورونا کے ماحول میں ماسک پہننے کے عادی نہیں تھے ،وہ آج روئی کے گالوں کی وجہ سے ماسک پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں۔وادی بھر روسی سفیدوں کے درختوں سے نکلنے والی روئی کی وجہ سے شہریوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بلکہ یہ کہنا بیجا نہ ہوگا کہ روئی کے ان گالوں نے اہل وادی کے ناک میں دم کر رکھا ہے۔

Read the rest of this entry »