فرقہ پرستی کے خلاف جدوجہد میں ایک اور کشمیری ادیب شامل

20/10/2015

Margoob Banihaliہندو انتہاپسندوں کی جانب سے بڑھتے تشدد اورمرکزی سرکارکی پالیسیوں سے نالاں ادیبوں اور شاعروں کی جانب سے سرکاری ایوارڈ واپس کرنے کا سلسلہ ایک تحریک کی شکل اختیار کرگیا ہے ۔ اب تک 35 سے زائد، شاعر، ادیب اور دانشوراپنے ایوارڈ حکومت کی جانب سے تشدد کے خلاف مؤثر اقدام نہ کرنے پر بطور احتجاج واپس کرنے کااعلان کرچکے ہیں۔ کشمیر سے اس سلسلہ میں ایک اور اضافہ مشہور شاعر، ادیب اورقلمکار پروفیسر مرغوب بانہالی کا ہوا ہے جنہوں نے پیر کے دن اپنا وہ ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ بطور احتجاج حکومت ہند کو واپس کرنے کا اعلان کیا جو انہیں1979میں کشمیری شعری مجموعہ ’پرتوستان‘ پر دیا گیا تھا۔ Read the rest of this entry »


’این ایچ پی سی بجلی پروجیکٹوں پر غیر قانونی طور قابض‘

13/10/2015

KCCI & JCCIنیشنل ہائڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن (این ایچ پی سی) پر جموں وکشمیر کے پن بجلی پروجیکٹوں پر غیر قانونی طور قابض ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے جموں اور کشمیرکے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹریز نے یک زبان ہوکر ان پروجیکٹوں کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند کے پاس ان پروجیکٹوں کی واپسی سے انکار کا کوئی جواز نہیں ۔دونوں چیمبروں نے جموں وکشمیر کو آزاد اقتصادی خطے کے بطور ترقی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ فرقہ پرستی کو تجارتی روابط میں حائل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ Read the rest of this entry »


ادھمپور واقعہ کے خلاف وادی میں ہڑتال

12/10/2015

ادھمپور جموں میں کشمیری ٹرک ڈرائیوروں پربلوائیوں کی جانب سے قاتلانہ حملوں کے خلاف تجارتی و مزاحمتی انجمنوں کی جانب سے دی گئی ہڑتالی کال کی وجہ سے پیر کو وادی میں معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے ۔اس دوران پائین شہر میں احتجاجی مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جبکہ کھنہ بل ،پانپور،کاکہ پورہ ،ناربل ،پٹن اور پلہالن میں بھی پتھراﺅ کے واقعات پیش آئے جبکہ لبریشن فرنٹ نے لالچوک ،پیپلز فریڈم لیگ نے پریس کالونی ،وکلاءنے بمنہ کے نزدیک سرینگر جموں شاہرا ہ جبکہ انجینئر رشید کی عوامی اتحاد پارٹی نے ہندوارہ میں احتجاجی جلوس نکال کرادھم پور واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ہڑتال کال کاسرینگر سمیت وادی کے کم و بیش تمام قصبہ جات میں خاصا اثر دیکھنے کو ملا۔شہر اور اس کے گردونواح میں دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہنے سے بازار سنسان پڑے رہے جبکہ سرکاری و غیر سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری کم رہی ۔ Read the rest of this entry »


فرقہ پرستی کے خلاف ادیبوں کا احتجاج،کشمیر میں غلام نبی خیال کی پہل

12/10/2015

Khayalکشمیر کے مشہور شاعر، ادیب اور صحافی غلام نبی خیال نے احتجاج کے طور پر ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ حکومت ہند کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے پیر کوباضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ’’میں نے ایوارڈ واپس لوٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے کیونکہ ملک کی اقلیتیں خود کو غیر محفوظ اور خطرے میں محسوس کررہی ہیں‘‘۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت کے مختلف علاقوں میں حال ہی میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتی طبقوں کے خلاف پیش آئے واقعات پر بھارت کے سرکردہ ادباء ، شعراء اور مصنفین نے مرکز اورساہتیہ اکادمی کی خاموشی پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ Read the rest of this entry »


دفعہ 35A موت وحیات کا معاملہ،عوامی تحریک شروع کرنے پر زور

12/10/2015

دفعہ 35اے کے دفاع کیلئے ’عوامی تحریک‘ شروع کرنے پر زور دیتے ہوئے سینئر قانون دان ظفراحمد شاہ نے کہا کہ اگر 1954کے صدارتی حکمنامے کو ختم کیا جائے گا تو ریاست جموں و کشمیرخصوصی حیثیت ، مستقل رہائشی حقوق اورحق املاک و روزگار کھودے گی ۔ظفر شاہ کے مطابق اس صورتحال سے اقوام متحدہ کی قراردادیں بھی متاثر ہونگی جو کشمیرکی متنازعہ حیثیت ثابت کرتی ہیں۔ایڈوکیٹ ظفر احمد شاہ اتوار کو کشمیر سنٹر فار سوشل اینڈ ڈیولپمنٹ سٹیڈیز (KCSDS)کے اہتمام سے منعقدہ ایک راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ Read the rest of this entry »