تحریک میں نیا تحرک پیدا کرنے کی اشد ضرورت:میرواعظ

19/11/2015

حریت (ع)سربراہ میرواعظ عمر فاروق نے مزاحمتی تحریک میں ایک نیا تحرک پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت کی اشد ضرورت ہے کہ متفقہ طور کوئی لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔انہوں نے کہا ’’ موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اسلئے تحریک نوازوں ،تاجر برادری، سیول سوسائٹی اور سماج کے دیگر شعبہ جات مل جل کر اس کا کوئی توڑ تلاش کریں‘‘۔انہوں نے ردعمل سیاست ترک کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ صبر کا پیمانہ اب لبریز ہوچکا ہے اوراب مزید انتظار نہیں کیا جاسکتا۔ Read the rest of this entry »


انجینئرنگ طالب علم شل لگنے سے جاں بحق

07/11/2015

Gowherبھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دورۂ جموں و کشمیر کے دوران جب سنیچر کونوجوانوں کی فلاح و بہبود کی باتیں کیں تو سرینگر کے مضافاتی علاقہ زینہ کوٹ میں ایک انجینئرنگ طالب علم کے سر پر سی آر پی ایف اہلکاروں نے براہ راست آنسو گیس کا ایک گولہ داغ کر جاں بحق کیا۔ضلع انتظامیہ نے واقعہ کی مجسٹریٹ کے ذریعے تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسرینگر ایم اے بابا انکوائری آفیسر مقرر کئے گئے ہیں۔ Read the rest of this entry »


مودی دورہ:سرینگر میں غیر اعلانیہ کرفیو،وادی میں مکمل ہڑتال

07/11/2015

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کی آمد پرکشمیر میں زمین سے فضاء تک سیکورٹی کے غیر معمولی اور انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ ’ملین مارچ‘ کے پیش نظر لالچوک سمیت سرینگر شہر میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔اس دوران وادی بھر میں ہمہ گیر ہڑتال کی وجہ سے معمول کی زندگی تھم کر رہ گئی۔ سکیورٹی پابندیوں کے باعث ریل سروس اور انٹرنیٹ سہولیات معطل رہیں جبکہ یونیورسٹی سطح کے امتحانات اور نوکریوں کیلئے مجوزہ انٹرویو بھی ملتوی کر دئے گئے تھے۔اس دوران جلسے میں شرکت کیلئے آرہے پی ڈی پی،بی جے پی اور پیپلز کانفرنس کارکنوں کی گاڑیوں کو کئی مقامات پرپتھراؤ کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا اورکئی کارکن زخمی ہوگئے۔اس موقع پر پولیس نے پتھراؤ کرنے والوں کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور ہوا ئی فائرنگ کی۔ معلوم رہے کہ مودی کی وادی آمد سے قبل ہی بیشتر مزاحمتی لیڈران کوخانہ یا تھانہ نظر بند کر دیا گیا تھا اور ان کے سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ Read the rest of this entry »


مودی کے دورۂ کشمیر پر مزاحمتی جماعتوں کا کریک ڈاؤن

06/11/2015

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے پیش نظر پولیس نے مزاحمتی جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے سینکڑوں مزاحمتی قائدین ،، کارکنوں، رہاشدہ جنگجوؤں اور مشتبہ سنگ اندازوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے گیلانی،میرواعظ اور ملک کے ساتھ ملاقات کرنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ واضح رہے کہ مودی وزیراعظم بننے کے بعد پہلی مرتبہ آج کشمیر کڑے سکیورٹی حصار والے شیر کشمیر کرکٹ سٹیڈیم میں لوگوں سے خطاب کریں گے۔ سٹیڈیم کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں سخت سکیورٹی پابندیاں نافذ ہیں۔ Read the rest of this entry »