عید کے موقع پر کشمیر میں انٹرنیٹ پر پابندی

27/09/2015

no-internetوادی میں عید الاضحی کے موقع پر انٹر نیٹ سروس مکمل طور پر تین دن سے زائد وقت تک بند رکھنے کے سرکاری فیصلے سے ریاستی عوام کوگونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔وادی میں موبائل سروس چالو ہونے کے بعد پہلی بارعیدکے مقدس موقع پرانٹرنیٹ پر پابندی لگادی گئی جبکہ اس سے قبل صرف 26جنوری اور15اگست ( ہندوستان کا یوم جمہوریہ اور یوم آزادی) کے مواقع پر موبائل سروس بند رکھی جاتی تھی۔حکام کے اس اقدام سے جہاں عام لوگوں کا رابطہ دنیا سے کٹ کر رہ گیا وہیں اْن لوگوں کو سب سے زیادہ مسائل کا شکار ہونا پڑا جنہیں علاجہ و معالجہ کی غرض سے دلی ،ممبئی اورچندی گڑھ جیسے شہروں کا سفر کرنے کی مجبوری تھی۔ اس فیصلے سے ناراض لوگوں کا کہنا ہے کہ پی ڈی پی ۔بی جے پی قیادت نے انتہائی سخت رویہ اپناکر لوگوں کو متعدد مسائل سے دوچار کردیا۔ Read the rest of this entry »


راجستھان میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ پر حملہ،کئی زخمی

13/09/2015

راجستھان میں زیر تعلیم جموں و کشمیر کے طلبہ پرپولیس اور مقامی نوجوانوں نے مبینہ طور جان لیوا حملہ کیا ہے۔حملے میں کئی طلبہ زخمی ہوگئے ہیں جن کو علاجہ ومعالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ کالج انتظامیہ نے طالب علموں کو مبینہ طور کالج مکمل طور خالی کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ اس حملے کے بعد اب بیشتر طلبہ نے خوف کی وجہ سے کشمیر واپسی کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ادارے میں ایک ہزار کے قریب طالب علم وزیراعظم اسکالر شپ سکیم کے تحت زیر تعلیم ہیں جن کا تعلق جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع سے ہے۔ یہ پہلا موقعہ نہیں جب بیرون ریاست زیر تعلیم کشمیری طالب علموں کو نشانہ بناکر اْن پر جان لیوا حملہ کیا گیاہو بلکہ اس سے قبل بھی ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں کئی بار ایسے واقعات پیش آئے ہیں۔ Read the rest of this entry »


بڑے گوشت ’بڈماز‘ پر عدالتی پابندی، کشمیر سیخ پا

11/09/2015

جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے بڑے گوشت کی خریدوفروخت پرپاندی عائد کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست میں بڑے گوشت کی پابندی سے متعلق پہلے سے موجود حکمنامہ پر سختی سے عملدر آمد یقینی بنائے۔پابندی کا یہ فیصلہ جمعرات کو عدالت عالیہ نے پری موکش سیٹھ نامی ایک وکیل کی درخواست پر سنایا ہے۔عدلیہ نے فیصلے میں 1928 میں ڈوگرہ شاہی کے دوران بنے رنبیر پینل کوڈ کے سیکشن 298 الف کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ گائے ، بیل اور بھینس کو ذبح کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ Read the rest of this entry »


سیلاب کی برسی پر کشمیر میں ہمہ گیر ہڑتال

07/09/2015

ایک سال بعد بھی سیلاب متاثرین کی بحالی اور بازآبادکاری نہ ہونے کے خلاف وادی بھر میں پیر کو تاجروں کی کال پر مکمل ہڑتال کی گئی۔ ریاست کی سبھی مزاحمتی جماعتوں نے ہڑتالی کال کی مکمل حمایت کی تھی۔ تجارتی انجمنوں نے لال چوک میں ایک احتجاجی جلسے کا اعلان کیا تھا لیکن حکومت نے اتوارکی شام سے ہی کئی تجارتی اور مزا حمتی لیڈران کوگرفتاراور خانہ نظر بندکیا۔ لالچوک کی ناکہ بندی کی گئی تھی اور شہر کے دیگر علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ Read the rest of this entry »


سیلاب2014۔۔۔بازآبادکاری پر سوالیہ

07/09/2015

جموں و کشمیر میں سیلاب کی شکل میں آئی قیامت صغریٰ کو گذرے اب ایک سال ہوگیااور آج اْس تباہ کن سیلاب کی برسی منائی جارہی ہے۔کشمیر کی اب تک کی سب سے بڑی تباہی کا یہ تازہ اور بھیانک باب اسطرح غیر متوقع طور رقم ہوا کہ دل یقین کرنے کو مانتا ہی نہیں ہے لیکن اجڑی بستیاں ،نابود ہوئے گھر، ہزاروں متاثرین کی خون کے آنسو رلا دینے والی کہانیاں مگر مجبور کرتی ہیں کہ نا قابلِ یقین مناظر کو حقیقت کے بطور قبول کر ہی لیا جائے۔اس صورتحال میں جہاں ایک طرف حزب اقتدار غم و اندوہ کی اس برسی کو’ احیائے نو‘کا نام دیکر یہ جتلا رہی ہے کہ کام ہوا ہے،کام ہورہا ہے اور کام ہوگا وہیں حزب اختلاف کا یہ ماننا ہے کہ کام ہوا کہ نہیں ہوا لیکن باتیں بہت ہوئیں۔اس دوران مزاحمتی جماعتوں نے کشمیری عوام کے تئیں حکومت کے سلوک کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب 2014 کے دوران ریاستی عوام نے اپنے پاؤں پر کھڑا ہوکے یہ ثابت کردیا کہ اس قوم کو ریاستی یا مرکزی حکومتوں سے کوئی امید وابستہ نہیں ہے۔ Read the rest of this entry »