سابرمتی ریورفرنٹ پروجیکٹ ایک قابل تقلید نمونہ

30/03/2016

sabrmati-riverfrontاحمدآباد// انسانی ترقی میزانئے پر گجرات کے بلند بانگ دعوؤں کی صداقت پر جہاں حتمی طور کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے وہیں آبی ذخائرکے تحفظ ،اِن کی بہترین دیکھ بھال اور لاجواب استعمال میں مغربی بھارت کی اس ریاست کو ایک قابل تقلیدنمونہ بنایا ہے۔ سابرمتی ریور فرنٹ پارک (Sabarmati Riverfront Park) اور کنکریا جھیل (Kankaria Lake)اس کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ سابرمتی دریا مغربی بھارت سے بہتا ہے۔ یہ دریا 371 کلو میٹر لمبا ہے جو راجستھان کے ضلع اْدیپور کے اراولی پہاڑ سے نکلتا ہے۔ اس کا اکثر حصّہ گجرات سے گزرتا ہے اور احمد آباد شہراس دریا کے کنارے پرواقع ہے۔ Read the rest of this entry »